یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ،مصطفی کمال

یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ،مصطفی کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس گزشتہ روز پاکستان ہاؤس میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مصطفی کمال نے کی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین مصطفی کمال کو تنظیمی امور اور پاکستان کے تمام صوبوں میں پارٹی آرگنائزیشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ پاک سرزمین پارٹی کے سیٹ اپ سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور بیرون ملک تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت ، تنظٖیم سازی اور ممبر سازی کی تسلی بخش کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے پاکستان بھرکی آرگنائزنگ کمیٹیوں کو پروگرام تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ کمیٹی نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور رعلاقائی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئرمین مصطفی کمال نے تمام پارٹی شعبہ جات اور کمیٹیوں کو یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تقریبات میں عوامی سطح پر رابطے کر کے پاکستان کے یوم آزدی کو بھرپور طریقے سے منایا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...