تر قیا تی اسکیمو ں کومقررہ وقت پر مکمل کیا جا ئے ،جا م مہتا ب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے تما م متعلقہ افسرا ن کو ہدا یت دی ہے کہ محکمہ تعلیم کے مختلف شعبہ جا ت میں جا ر ی تر قیا تی اسکیمو ں بر وقت مکمل کیا جا ئے تا کہ عوا م اس سے جلد استفا دہ کر سکیں ۔یہ ہدا یا ت انہو ں نے اپنے دفتر میں پلا ننگ اینڈ ڈیو لپمنٹ کے افسرا ن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے دیں ۔اجلاس میں ڈائریکٹر پی ڈی اینڈ آر مظہر علی صدیقی ،ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ،ایڈیشنل ڈائریکٹر شکیل احمد صدیقی ،چیف انجینئر ایجو کیشن ورکس فرید الدین صدیقی اور ایس ای سکھر نظا م الدین شیخ نے بھی اجلا س میں شرکت کی ۔اجلا س میں بتا یا گیا کہ محکمہ تعلیم کے مختلف شعبو ں میں 351اسکیمیں 13ارب روپے کی خطیر رقم سے شرو ع کی گئیں ہیں جن میں سے 140اسکیمیں جا ر ی تھیں اور 211نئی اسکیمیں بھی شا مل ہیں ۔ اجلا س میں صوبا ئی وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ ابھی تک 4.16ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ جاری کر دیا گیا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔جا م مہتا ب حسین ڈہر نے ہدا یا ت دیں کہ اہدا ف کا حا صل کر نے کے تما م وسا ئل کو برو ئے کا ر لا یا جا ئے اور اس سلسلے میں کو ئی کو تا ہی بر دا شت نہیں کی جا ئے گی ۔تما م افسرا ن نے وزیر تعلیم کو یقین دلا یا کہ وہ اپنی بہترین صلا حیتو ں کو برو ئے کا ر لا تے ہو ئے عوام دو ست سندھ حکومت کی امیدو ں پر پورا اُتریں گے ۔