حج ڈائریکٹوریٹ میں عازمین کرام کی ویکسینیشن جاری ، 23ملازمین خدمت کیلئے سعودیہ روانہ

حج ڈائریکٹوریٹ میں عازمین کرام کی ویکسینیشن جاری ، 23ملازمین خدمت کیلئے ...

ملتان (سٹی رپورٹر) حج ڈائریکٹوریٹ ملتان میں عازمین کرام کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے گذشتہ روز 233افراد کی ویکسی نیشن کی گئی واضع رہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے اب تک جنوبی پنجاب کے 2733عازمین کرام کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے دریں اثناء وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان رواں سال حج ڈائیکٹوریٹ کے 23ملازمین کو حجاج کرام کی خدمت کے لئے سعودیہ روانہ ہونگے جن میں دو ملازم حج ڈائیکٹوریٹ ملتان سمیت اسلام آباد 5، کراچی 5سکھر 2کوئٹہ 2لاہور 3پشاور3(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

ملازمین شامل ہیں ملتان ڈائریکٹوریٹ کے و و ملازمین محمد اجمل فاروق اور ملک محمد سلیم بھی حجاج کرام کی خدمت کرنے سعودیہ عرب جائیں گے جن کے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور کی جانب سے سابقہ ٹریننگ ورکشاپ میں تربیت حاصل کرنے سے رہ جانیوالے عازمین کرام کی دوبارہ تربیتی ورکشاپ گذشتہ روز حج کمپلیکس میں منعقد کی گئی جس میں 200سے زائد عازمین کرام نے شرکت کی ان عازمین کرام کو وزارت مذہبی امور کے ماسٹر ٹرینرنے حج کے ارکان کی ادائیگی کے حوالے سے تربیت فراہم کی دوسری جانب ملتان انٹرنیشنل اےئر پورٹ سے پرائیویٹ سکیم کے تحت جانیو الے عازمین کرام جدہ روانہ ہو گئے ہیں ملتان سے پرائیویٹ سکیم کے تحت جانیوالے عازمین کو صبح سویرے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے 4;20منٹ پر روانہ ہو گئی ہے دریں اثناں سرکاری سکیم کے ذریعے حج پروازوں کا آغاز 13اگست سے ہو گا ۔

عازمین ویکسی نیشن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...