حلیمہ قتل کیس : ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

حلیمہ قتل کیس : ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے حلیمہ قتل کیس میں ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت پرپراسیکیوٹر جنرل کو18 اگست کیلئے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔حلیمہ قتل کیس میں نامزد ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس نے سونیا کو بے گناہ قرار دیا تھا لیکن ماتحت عدالت نے اہم شواہد کو نظرانداز کیا لہذا سونیا کی ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آیندہ سماعت پر پولیس فائل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔