سیکرٹری ہیلتھ کیئر پنجاب کا مختلف ہسپتالوں کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ

سیکرٹری ہیلتھ کیئر پنجاب کا مختلف ہسپتالوں کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ

ملتان، وہاڑی(وقائع نگار، بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد اور دیہی مرکز صحت ایاز آؓباد مڑل کا دورہ کیا اور صحت حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری صحت کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اسکی اپ گریڈیشن تنزئین و آرائش ، انستھزیا، ڈائیلسز کی نئی مشینری اور ڈینٹل یونٹ کے قیام کا اعلان کیا۔ دریں اثناء سیکریٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہسپتال کے تمام وارڈز، آپریشن تھیٹرز ، ایمرجنسی اور نئی عمارت میں دستیاب اور عدم دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اس دوران ڈی سی او علی اکبر بھٹی ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ، ایم ایس ڈاکٹر غضنفر عباس دھرالہ بھی موجود تھے سیکریٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات کو مزید بہتر کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں صوبہ کے ہسپتالوں جن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور دیہی مراکزصحت شامل ہیں کو جدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ کرنے کے ساتھ فنڈز ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی دور کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں یہ دورہ وزیر اعلی کے اقدامات کے سلسلہ کی کڑی ہے۔ سیکریٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہسپتال کے تمام وارڈز، آپریشن تھیٹرز ، ایمرجنسی اور نئی عمارت میں دستیاب اور عدم دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اس دوران ڈی سی او علی اکبر بھٹی ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ، ایم ایس ڈاکٹر غضنفر عباس دھرالہ بھی موجود تھے سیکریٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات کو مزید بہتر کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں صوبہ کے ہسپتالوں جن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور دیہی مراکزصحت شامل ہیں کو جدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ کرنے کے ساتھ فنڈز ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی دور کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں یہ دورہ وزیر اعلی کے اقدامات کے سلسلہ کی کڑی ہے انہوں نے کہا کہ برین ڈرین کی وجہ سے ڈاکٹر کی کمی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے اس پر قابو پانے کے لیے حکومت خصوصی دلچسبی لے رہی ہے سیکریٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انجمن تاجران کے تعاون سے ایئرکنڈیشننگ سسٹم کو بہتر بنانے پر ڈی سی او علی اکبر بھٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی مسائل کے باوجود صوبہ کے متعدد ڈی ایچ کیو ہسپتالوں سے بہتر ہے جس کے لیے یقیناًڈی سی او علی اکبر بھٹی اور ہسپتال کی انتظامیہ لائق تحسین ہے سیکریٹر ہیلتھ نے عملہ صفائی میں بھرتی مسلم سٹاف کے کام نہ کرنے کی طرف توجہ دلانے پر کہا کہ اس سلسلہ میں آئندہ خاص خیال رکھا جائے گا انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ جو مسلم سٹاف عملہ صفائی میں بھرتی ہوا ہے ان سے کام لیا جائے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی نئی عمارت کو جلد آپریشنل کر دیا جائے گا اور مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز بھی تعینات کئے جائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...