پیر بالا میں 1200 میٹرز کی تنصیب کا کام شروع

پیر بالا میں 1200 میٹرز کی تنصیب کا کام شروع

پشاور( پ ر) پی کے سات میں آل پارٹیز اتحاد کی کاوشوں رنگ لے آئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر بالا فیڈر پر پیربالا میں میٹروں کی تنصیب کا کام شروع ہو گیا۔ جس میں پہلے مرحلے میں 1200میٹر پیربالا فیڈر سے منسلک کئے جائیں گے جس میں پیربالا، پٹواربالا، پٹوارپایان، متھرااور دیگر دیہات شامل ہیں۔ افتتاح تقریب میں ایم این اے ساجد نواز، ایم پی اے محمود جان، پاکستان مسلم لیگ کے عظمت خان، قومی وطن پارٹی سے سیف اللہ خان، ڈسٹرکٹ ممبر مجیب الرحمان، چیئرمین پیر بالا حمید گل،چیئرمین پٹواربالافرمان، چیئرمین پٹوار پایان محمد فاروق خان، چیئرمین لکڑی کنیزہ محمد شاہین خان،چیئرمین متھرا ضابطہ خان، جہانزیب خان متھرا اور ای سی واپڈا پشاور خالد خان شامل تھے۔ اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ای سی واپڈا پشاورخالد خان نے کہاکہ پی کے سات میں ناروالوڈشیڈنگ کا خاتمہ میٹروں کی تنصیب سے ہوگا۔ اگر عوام واپڈا کے ساتھ تعاون کیلئے ایک قدم آگے آئیں گے تو ہم دو قدم آگے آئے گے ۔ میٹروں کی تنصیب کے بعد ٹرانسفارمرز کی مرمت، تبدیلی واپڈا حکام کریں گی۔ اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ساجد نواز نے کہا کہ حلقہ پی کے سات میں تمام پارٹیز کا اتحاد خوش آئند ہے اور ہمارا ہر قسم کا تعاون انکے ساتھ رہے گا۔ غیر قانونی بجلی استعمال کرنا جرم ہے لہٰذا عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ غیر قانونی بجلی استعمال سے گریز کریں اور واپڈا اہلکاروں کیساتھ تعاون کریں۔ پاکستان مسلم لیگ کے عظمت خان نے کہا کہ پیر بالا فیڈر کے بعد پی کے سات میں تمام فیڈروں پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی جو کہ عوام کو اپنے گھروں پر میٹرز لگانے اور بجلی کے ناجائز استعمال سے گریز کرنے کی تلقین کریں تاکہ علاقہ سے اس دیرینہ مسئلے کا خاتمہ کیاجاسکے ۔ اور عوام کو بغیر لوڈشیڈنگ بجلی مہیا کی جاسکے۔ بعدازاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے محمود جان خان نے کہا کہ آل پارٹیز اتحاد غیر سیاسی ہے جو کہ صرف اور صرف بجلی مسائل حل کرنے کیلئے بنایا گیا ہے اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم لوگ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوگئے ہیں اور ہمارا اتحاد یہ رنگ لایا ہے کہ آج پیر بالا فیڈر میں 1200میٹرز کی تنصیب کا کام شروع ہوگیا ہے۔ آل پارٹیز اتحاد کا تما م تر سہرا عظمت خان کے سر پر جاتا ہے کہ انہوں نے تمام پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جس کی بدولت حلقہ کے عوام ڈیفالٹر کی بجائے ایک معزز شہری بنتے جارہے ہیں۔ آخر میں مجیب الرحمان، جہانزیب خان، فارو ق خان، ضابطہ خان اور سیف اللہ خان اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ بعض شر پسند عناصر آل پارٹیز اتحاد کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ میٹروں کی تنصیب ایک مذاق ہے لیکن آج 1200میٹروں کی تنصیب کا کام شروع ہونے ان کے پروپیگنڈوں کا کھلا جواب ہے۔ انشاء اللہ ہم پی کے سات کو اندھیروں سے نکال کرایک روشن اورماڈرن حلقہ بنائیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...