یاسین خان خلیل ایم پی اے کی چیف پیسکو سے ملاقات

یاسین خان خلیل ایم پی اے کی چیف پیسکو سے ملاقات

پشاور ( پاکستان نیوز) رکن صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل نے پی کے 5 کے تمام یونین کونسلز کے نمائندہ وفد سمیت چیف ایگزیکٹیو پیسکو انور الحق سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات میں پی کے 5 میں جاری لوڈشیڈنگ ،ٹرانسفارمر ز کی تنصیب ،یونین کونسل پلوسئی میں نئے میٹرز لگانے اور غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر پشاور سے پی کے 5 میں کھلی کچہری لگانے اور لوڈشیڈنگ میں کمی لانے ،یونین کونسل پلوسئی کے رہائشیوں سے تحریری معاہدہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...