حکمرانوں کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا ، عاطف خان

حکمرانوں کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا ، عاطف خان

 مردان( بیورورپورٹ) 7 اگست کو ہونے والے پانامہ احتساب مارچ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف مردان اجلاس، اجلاس صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان کی رہائیش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں چئیرمین ڈیڈک مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی، اراکین صوبائی اسمبلی ذاہد خان درانی، طفیل انجم اورر عبیداللہ خان مایار نے شرکت کی۔ اجلاس میں پانامہ احتساب مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان اور چئیرمین ڈیڈک مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 اگست کے احتجاجی مارچ میں ضلع مردان سے بھر پور تعداد میں شرکت کرینگے۔ اُنہوں نے کہ عمران خان کے حوصلے بلند ہیں۔ اور وہ کرپٹ حکمرانوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حکمرانوں کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد عمران خان کے ایک اشارے پر مر مٹنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔اور کسی بھی صورت پانامہ لیکس کے معاملے کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے۔ جبکہ تک پانامہ لیکس میں سامنے آنے والے لوگوں کا احتساب نہیں ہوگا ۔ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اجلاس میں 7 اگست کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع مردان سے ہزاروں گاڑیوں کا قافلہ ریلوے سٹیشن گراونڈ مردان سے صبح 9 بجے نوشہرہ کیلئے روانہ گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...