بچوں کو اغوا میں مسلسل اضافہ پر حکمرانوں کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی قابل تشویش ہے، ڈاکٹر فرید پراچہ

بچوں کو اغوا میں مسلسل اضافہ پر حکمرانوں کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی قابل ...

ملتان (سٹی رپورٹر)ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ بچوں کے اغوا میں مسلسل اور ظالمانہ اضافہ پر حکمرانوں کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی (بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

قابل تشویش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جس گھر کا چشم و چراغ اچانک غائب ہو جائے ، وہ تو جیتے جی مر جاتے ہیں اور حکمرانوں کی حیثیت گھر کے سربراہ کی طرح ہوتی ہے ،لیکن حکمران حقیقت کا سامنا کرنے ، مجرموں کو پکڑنے ، بچوں کو بازیاب کرانے اور ایسے واقعات کا سدباب کرنے کی بجائے تعداد کی بحث میں پڑے ہوئے ہیں اور سارا زور اس پر صرف کر رہے ہیں کہ تعداد مبالغہ آمیز ہے اور اصل تعداد ایک سو کے قریب ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک بچہ بھی اغوا ہو تو اس کی بازیابی تک حکمرانوں کی نیند اڑ جانی چاہیے ،کجا کہ ایک سو بچوں کے اغوا کو بھی کوئی اہمیت نہیں دی جارہی ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی نگرانی میں ٹاسک فورس قائم کریں اور قوم کو روزانہ کی بنیاد پر بچوں کی بازیابی کی رپورٹ دیں اور ان واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...