تیمرگرہ ،ڈسٹرکٹ ناظم دیر لوئر کا ہسپتال کا اچانک دورہ

تیمرگرہ ،ڈسٹرکٹ ناظم دیر لوئر کا ہسپتال کا اچانک دورہ

تیمرگرہ ( بیو ر و رپو ر ٹ ) ڈسٹر کٹ نا ظم دیر لو ئیر حاجی محمدرسول خان کا اچانک تحصیل ہیڈ کوا ٹر ہسپتال شمشی خان کا دورہ،بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے متعلقہ حکام کوموقع پر احکامات جاری کئے ۔جمعہ کو تحصیل نا ظم ریاض محمد ایڈو کیٹ کے ہمراہ ڈسٹر کٹ نا ظم حاجی محمد رسول خان نے ٹی ایچ کیو شمشی خان کادورہ کر کے مختلف شعبوں کا معاینہ کیا ،ہسپتال انچار ج ڈا کٹر خا یستہ رحمٰن نے اس موقع پر اُنہیں تفصیلی بر یفنگ دی اور واضح کیا کہ دو دن قبل ہی 4نئے ڈاکٹرز کی تعیناتی سے ہسپتال میں طبی عملے کی کمی خاصی حد تک پو ری ہو گئی ہے جبکہ تحصیل ناظم ریاض محمد ،ڈسٹر کٹ کو نسلر حاجی فضل قادر اور تحصیل کو نسلر عنایت الر حمٰن نے ضلع نا ظم عوامی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا ،اس موقع پر ڈسٹر کٹ نا ظم حاجی محمد رسول خان نے محکمہ ہیلتھ دیر لو ئیر کو ایمرجنسی شعبہ کے لئے ادویات اور دیگر سامان کی کمی فوری طو ر پر دور کر نے کی ہدایت کی جبکہ لیبرروم میں بجلی کی عد م فرا ہمی اور کم وولٹیج کے باعث ایکسرے پلانٹ کی بند ش پر بر ہمی کا اظہا کر تے ہوئے مذ کورہ مسائل فوری طو پر حل کرنے کی ہدایت انہو ں نے ہسپتال میں جلد گاینا کالوجسٹ کی جلد تعیناتی کی بھی یقین دہا نی کرا ئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...