پشاور ،بجلی چوری کیخلاف مہم جاری ،72 افراد پکڑے گئے

پشاور ،بجلی چوری کیخلاف مہم جاری ،72 افراد پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پاکستان نیوز)چیف ایگزیکٹیوپسکو انوارالحق یوسف زئی کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف صوبہ بھرمیں پسکو کی جاری مہم کے دوران پسکو سرویلنس ٹیم کے ڈائریکٹرنعیم خان ;ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض کاکڑاورڈپٹی ڈائریکٹرمجاہدخان کی زیرنگرانی ٹیموں نے مردان سرکل میں کاروائی کے دوران رستم سب ڈویژن کے علاقوں میں 18249گجرگڑھی میں 3249شیرگڑھ میں 19249پارہوتی میں 11 بجلی چورپکڑلئے.جس میں شوگر کین فارم کی بجلی ڈائریکٹ تھی249 بجلی چوری کرنے والوں میں فواد فلورمشین249فاروق ٹیوب ویل249لعل محمد ٹیوب ویل249سیدٹیوب ویل249ابرارٹیلر رستم249زرمحمدفلورمشین249قاسم جوس شاپ249سکائی فارمیسی249نورجنرل سٹور249اقبال ٹیلرنگ ہاؤس249رضا چکن شاپ249یارمحمدآئس کریم شامل ہیں.اسی طرح سوات سرکل کے تھانہ سب ڈویژن میں بھی 8بجلی چورپکڑے گئے249جس میں ایک واٹرسپلائی سکیم کی سپلائی ڈائریکٹ تھی.پشاورسرکل میں بھی کاروائی کے دوران داودزئی سب ڈویژن کے علاقوں میں 23 بجلی چورپکڑے گئے. پسکو کی ٹیمیں بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.