بجلی کا بحران حکومت کو ورثہ میں ملا جسے حل کرلیا گیا،جعفر لغاری

بجلی کا بحران حکومت کو ورثہ میں ملا جسے حل کرلیا گیا،جعفر لغاری

جام پور(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کی حکومت علاقے کی ترقی اور عوام کی خوش حالی کے لے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اپوزیشن کو دھرنوں کی بجائے عوام کی خوش حالی اور ملک کی کی ترقی کے لیے ساتھ دینا چائے ۔ جام پور کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پوری کوشش کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری نے اسلام آباد سے ٹیلی فون پر امیدوار ضلع وائس چرمیں مرزا شہزاد ہمایوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا بحران حکومت کو ورثہ میں ملاتھا۔ (بقیہ نمبر7صفحہ11پر )

جس کو حل کرلیا گیا ہے۔ دوہزار اٹھارہ کے بعد لوڈ شیڈنگ کا مسلہ ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے زیادہ سے زیادہ فنڈز دینے کا وعدہ کیا جس سے بجلی کی فراہمی کے علاوہ ۔پختہ روڈز۔ صاف پانی کی فراہمی۔ دیہی علاقوں کے لوگوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے علاوہ صاف پانی کی فراہمی ۔ تعلیم صحت اور دیگر سہولیات کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جام پور شہر کے سٹی پیکج کی تکمیل سے جہاں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا وہاں لوگوں کو نئے روز گار کے بہترین مواقع بھی ملیں گے۔ حکومت پنجاب جلد بلدیاتی نطام کے تحت منتخب چیرمینوں کو اختیارات دے گی ۔ جس سے لوگوں کو مقامی طور پر مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ بعدازاں مرزا شہزاد ہمایوں نے علاقائی صورت حال اور مقامی مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ جس پر ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر اعظم نواز شریف نے حلقہ کے زیادہ سے زیادہ فنڈز دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ان شاء اللہ حلقہ کی عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔

جعفر لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...