ملتان و نواح میں شدید حبس،مسلسل بارشوں سے رودکوہی سیلابی ریلے،فصلیں تباہ

ملتان و نواح میں شدید حبس،مسلسل بارشوں سے رودکوہی سیلابی ریلے،فصلیں تباہ

ملتان،روجھان،شادن لُنڈ،سرائے سندھو( خبرنگا ر،سٹاف رپورٹر،نمائندگان)ساون کے مہینہ میں شدید حبس اور گرمی کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب مین کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ملتان سے خبرنگار کے مطابق ملتان اور گردونواح میں جمعہ کے روز شدید حبس رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا دن کے اوقات تپش اور حبس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے جبکہ ساون کی گھٹاؤں اور سورج کے مابین آنکھ مچولی بھی جاری رہی تاہم مقامی محکمہ موسمیات (بقیہ نمبر9صفحہ11پر )

نے آج5اگست ہفتہ کو بعداز دوپہر بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ آئندہ ہفتہ کے دوران مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے گزشتہ روز ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت28.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق بیشتر سکولوں کے صحن میں بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث گزشتہ روز بھی جشن آزادی کی تیاریاں متاثر ہوئیں ‘ سکولوں سے پانی نکالا جارہا ہے ‘ اس بارے میں افسران تعلیم کا کہنا ہے کہ جشن آزادی سکولوں میں شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ۔روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مسلسل موسلادھار بارش کے باعث کوہ سلمیان کے دامن سے نکلنے والی رود کوہی سیلابی ریلہ زنگی اور سوری بپھر گئے ہیں جن کے باعث موضع اوزمان ،چک دلبر کے وسیع علاقے زیرآب آگئے سیلابی ریلوں کے باعث باڈر ملٹری پولیس کے علاقوں کی واحد لنک روڈ اوزمان بھی متاثررود کوہی سیلابی ریلوں سے لوگوں کے سینکڑوں ایکڑ فصلات تباہ ہوگئی جبکہ متعدد افراد کے گھر بھی گر گئے ہیں اسکے علاوہ زرائع نے بتایا ہے کہ سیلابی ریلہ میں بحت علی ہوروانی کی دوکان میں رکھا لاکھوں روپے مالیت کا کھاد بیج بھی سیلاب کی نظر ہوگیا ہے اسکے علاوہ لوگوں کا سال بھر کا گھر کے استعمال کے لیے موجود گندم کا سٹاک بھی سیلاب کی نظر ہوگیا ہے سیلابی صورتحال کا سنتاہی مسلم لیگ ن کے راہنما سردار خضر خان مزاری ،ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر ،اسسٹنٹ کمشنر روجھان عبد لطیف نے سیلابی علاقہ کا دورہ کیا اور تحصدار روجھان مرید حسین کوعلاقے کے نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہد یت کی ۔شادن لُنڈ سے نامہ نگا رکے مطابق گذ شتہ را ت کو ہ سلیما ن کے پہا ڑو ں پر ہو نے وا لی با ر شو ں سے رو ہڑی رو د کو ہی کے سیلا بی پا نی کا ریلہ چشمہ را ئٹ بینک کینا ل کی ڈسٹری نمبر 52.53 کے ما ئنرز کو تو ڑ تا ہوا نز دیکی دیہا تو ں بستی جھو ک آ خُن وا لی، جھو ک حا جی غلا م شبیر ، جھو ک مسو، جھو ک عبدالمجید میں دا خل ہو گیا اور کچے مکا نو ں کو نقصان پہنچا اور مکین نقل مکا نی پر مجبور ہو ئے اب بھی مکا نو ں میں سیلا بی پا نی کھڑا ہوا ہے لو گ بے سرو سا ما نی کی حا لت میں پڑ ے ہو ئے ہیں سیلا بی ریلہ سے زیر آ ب آ نے سے فصلا ت کو شد ید نقصا ن پہنچا ہے جبکہ ضلعی انتظا میہ کی طر ف سے ابھی تک کو ئی امدا دی سر گر میا ں دیکھنے میں نہیں آ ئیں ۔سرائے سدھو سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سرائے سدھو میں معمولی سی بارش سے ہی سیوریج لائن بند ہو گئی جسکی وجہ سے شہر کی گلیوں میں پانی بھر گیا ، شہر ی اپنے گھروں میں محسو ر ہوکر رہ گئے ادھر گرلز ہائی سکول سرائے سدھو کی دیوار کے ساتھ ایک گہرا گڑھا بن گیا جس کی وجہ سے سکول کی عمارت کو شدید خطرہ ہے جبکہ پانی کو روکنے کے لیے سکول کے گیٹ پر سکول انتظامیہ کو مٹی کا بند بنانا پڑا ہے اہل علاقہ نے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...