متوقع سیلاب سے بچاؤ کیلئے انتظامات مکمل‘ فلڈ ریلیف کیمپ آپریشنل

متوقع سیلاب سے بچاؤ کیلئے انتظامات مکمل‘ فلڈ ریلیف کیمپ آپریشنل

ملتان، مظفر گڑھ، علی پور (سپیشل رپورٹر، نمائندگان) متوقع سیلاب سے بچاؤ کیلئے انتظامات مکمل، انتظامیہ ریڈ الرٹ حفاظتی بندوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ملتان نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیلاب سے بچاؤ کے لئے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ریڈ الرٹ ہے ۔اس سلسلے میں دریائے چناب پر واقع تمام حفاظتی بندوں پر خصوصی تجاوزات آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔جس کے نتیجے میں سینکڑوں پختہ غیر قانونی (بقیہ نمبر10صفحہ11پر )

مکانات،دکانیں اور بھانے مسمار کرکے بندوں کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شجاع آباد،جلال پور پیروالا اور ملتان صدر کے علاقوں میں واقع حفاظتی بندوں کی انسپکشن مکمل کی جاچکی ہے۔دریا ئے چناب پر پانی کی صورت حال انتہائی اطمینان بخش ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کے پاس سیلاب میں امدادی کارروائیوں کے لئے مکمل مشینری،کشتیاں ،ادویات اور کیمپس کاوافر سٹاک موجود ہے۔دریں اثناء ڈی سی او کے احکامات پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک عطاء الحق نے اپنی حدود میں قائم حفاظتی بندوں پر بھرپور تجاوزات آپریشن کیا اور بھاری مقدار میں تعمیرات مسمار کرکے بندوں کی اصلی شکل بحال کردی۔مظفرگڑھ سے سٹی رپورٹر کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 4اگست سے 6اگست تک ہونے والی بارشیوں سے دریائے چناب اور دریائے جہلم میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے تاہم 6اگست کے بعد صورتحال واضح ہوگی یہ بات ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمہ جات اپنے اپنے بنائے گئے پلان کے مطابق کام کریں ، انہوں نے بتایا کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو سیلاب سے نمٹنے ، امدادی کاروائیوں اور ریلیف کے کاموں کیلئے فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں، اس کے علاوہ وئیر ہاؤ س سے ضروری سامان جس میں خیمے ، راشن، پانی اور دیگر ضروری سامان شامل ہے بھی تحصیلوں میں پہنچادیا جائے گا۔ علی پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تحصیلدارعلی پور محمداقبال عباسی نے ڈی ڈی او لائیوسٹاک علی پوروجتوئی ڈاکٹر محمد اسماعیل کے ہمراہ دریائے چناب کے مقام پر بنائے گئے تین فلڈ ریلیف کیمپ کا وزٹ کیا جس میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے عملہ اور تمام محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے تمام افسران ،عملہ ،اہلکاروں کی نامزددڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں تحصیلدار علی پور محمداقبال عباسی نے بطور قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر علی پور وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی سی او مظفرگڑھ کی طرف سے ملنے والے احکاما ت اورہدایات افسران اورعملہ کو بتائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...