چارسدہ میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،6 کیخلاف مقدمات

چارسدہ میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،6 کیخلاف مقدمات

چارسدہ (بیورورپورٹ )بجلی چوروں کے خلاف واپڈا کا کریک ڈاؤن جاری ۔ 6بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق ایکسین محمد عارف خان کی ہدایت پر ایس ڈی او اربن قیصر خان کی نگرانی میں لائن سپرنٹنڈنٹ شہزاد احمد ، زرنوش خان ، حمایت اللہ دیگر اہلکاروں نے بجلی چورو ں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 6افراد عابد ولی جاوید ، سعیدا للہ ولد نعمت اللہ ، کامران ولد خان زرین ، غنی الرحمن ولد نامعلوم ، حلیم ولد گلاب گل اورسراج الدین ولد معراج الدین کو بجلی چوری کے الزام میں گرفتار کرکے واپڈا تھانہ کو مراسلہ ارسال کیا ہے ۔ جس کے بعد ان کے خلاف مزید قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...