خواتین کے حقوق ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں رہوں گی ، عابد پروین

خواتین کے حقوق ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں رہوں گی ، عابد پروین

 ُپشاور ( عمران رشید )علاقے میں خواتین کے لیے خصوصی مہم چلارہی ہوں2011 سے تحریک انصاف میں ہوں ان کے حقو ق گھر کی دہلیز پر دلانے میں کوشاں ہوں خواتین کے مسائل گھر گھر جا کے حل کرتی ہوں یوسی 15سے منتخب ڈسڑکٹ ممبرعابدہ پروین نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے روزنامہ پاکستان پشاور کو بتایا ہمارے ملک میں کہیں ایسے علاقے موجود ہیں جہا ں عورتوں کو پیر کی جوتی سمجھا جاتا ہے ہماری مخلوق پسی ہوئی ہے میں عورتوں کے حالات بہتر بنانا چاہتی ہوں عورتوں کے حقوق انکو دلاکراور انکو مردوں کے شانہ باشانہ لانے کے لیے سیاست کا پلیٹ فارم چناہے تحریک انصاف کا انتخاب اس لیے کیا کہ میں خود بھی سچی عورت ہوں اور عمران خان بھی سچے انسان ہیں اور وہ پاکستان میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں ڈسڑکٹ ممبر بننے کے بعدجو اختیارات ممبر کو ملنے چاہیں وہ ابھی تک نہیں ملے صفائی کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ کمیٹیاں تو کافی بنا دی گئی ہیں پر جب تک گھر گھر سے صفائی کی مہم کی شروعات نہیں ہوتی تب تک یہ مہم پوری نہیں ہو سکتی جیسے کے باہر کے ممالک میں صفائی کا نظام بہتر ہے کیونکہ وہاں گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اکھٹا کیا جاتا ہے پورے ملک سے کرپشن ختم کرنا ہماری پارٹی کا منشور ہے اسی حوالے سے ہمارے چئیرمین نے 7 اگست سے خیبر پختونخواسے ریلی کا انعقاد کیا ہے پانامہ لیکس میں نواز خاندان کا نام آنے کے بعدنواز خاندان کی پول پوری قوم کے سامنے کھول گئی ہے اس کے بعد ہمارے ملک کے وزیراعظم کو استیفا دے دینا چاہیے اسی لیے پارٹی چئیرمین عمران خان نے 7 اگست سے ریلی کا آغاز کیا ہے جو خیبر پختونخوا سے سٹارٹ ہو گی اور مختلف علاقوں سے ہوتی پنڈی پہنچے گی جہاں پہ عمران خان آگے کا لہے عمل بتاہیں گے ہم ہر قدم پہ اپنے چئیرمین کے ساتھ ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...