ایس ایس پی آپریشنز نے بہترین کارکردگی پر محرر کو سرٹیفیکیٹ اورنقدانعام دیا

ایس ایس پی آپریشنز نے بہترین کارکردگی پر محرر کو سرٹیفیکیٹ اورنقدانعام دیا

پشاور(کرائمزرپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز نے پشاور کے تمام تھانہ جات کے محرروں میں سے بیسٹ محرر نامزد کیے جانیوالے تھانہ متنی پولیس سٹیشن کے محر ر امیر داد خان کو بہتر ین کا ر کر دگی پر نقد انعام اور سر ٹیفیکٹ سے نوا زہ تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی جانب سے پشاوربھر کے تھانہ جات کی چیکنگ اورپڑتال کی غرض سے شروع کیے جانیوالے تھانوں کے اچانک دوروں کیدوران تھانہ میں بہترین ڈسپلن برقرار رکھنے پر ضلع پشاور کے تمام تھانہ جات کے محررز میں بیسٹ ، قابل اور ذہین محرر سب انسپکٹر ا میر داد خان قرار پائے گئے جس کو گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز پشاورکی جانب سے بہترین کارکردگی ، تھانے کی صفائی انتظامات، ریکارڈ ،تمام رجسٹرات مکمل درست ، نفری پورہ رکھنا ، عوام کیساتھ خوش اصلوبی سے پیش انے پر نقد انعامات اور سر ٹفیکیٹ سے نوازہ گیا ۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی آپیریشنز پشاورعباس مجید خان مروت نے تھانہ جات کی باقاعدہ چیکنگ کا نیا رواج قائم کیا ہوا ہے جس کے تحت وہ آئے روز مختلف تھانہ جات میں سر پرائز وزٹ کرکے تھانہ کا ڈسپلن ، ریکارڈ ،صفائی انتظامات ، مال خانہ اورتمام رجسٹرات کی خود چیکنگ کرتے ہیں اس حوالے سے ایس ایس پی پشاورعباس مجید خان مروت نے کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا اور جزا کا عمل جاری رہیگا بہترین اور اچھی کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس دیئے جائینگے جبکہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارائی عمل میں لائی جائیگی ایس ایس پی اپریشنز نے کہا کہ محررتھانہ متنی کو دیگر تھانوں کے محرر کیلئے بطور نمونہ پیش کیا جائیگا چونکہ رورل سرکل میں بانڈری پر واقع تھانہ متنی میں کم وسائل کے با وجود اپنی ڈیوٹی بہترین انداز میں سر انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ معاشرے کا بنیادی یونٹ ہے جس کے ساتھ عوام کا واسطہ اور رابطہ سب سے ذیادہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ دوروں کی بدولت عوام کی داد رسی ہورہی ہے اور تمام پولیس سٹیشنزکے ریکارڈ، صفائی انتظامات وغیرہ میں کافی تبدیلی آئی ہے اورکافی حد تک بہتری ہوگئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...