مہمند ایجنسی ،غلنئی جیل میں قید ی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، غلنئی جیل میں قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق۔ لاش پولیٹیکل انتظامیہ کے ذریعے ورثاء کے حوالے۔ مہمند ایجنسی میں ذرائع کے مطابق غلنئی جیل میں فورسز کے پاس زیر حراست قیدی شاہ ولی ولد مختار سکنہ دویزئی عارضہ قلب کی بناء پر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ قیدی شاہ ولی کو کچھ عرصہ پہلے تحصیل پنڈیالئی سے حراست میں لے لیا تھا۔ قید کے دوران ان کا علاج معالجہ جاری رکھا گیا تھا مگر گزشتہ روز دم توڑ گیا۔ بعد میں لاش مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کے ذریعے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔