چارسدہ ،ضلع کونسل بجٹ اجلاس ،صحافیوں کو کوریج کی دعوت نہیں

چارسدہ ،ضلع کونسل بجٹ اجلاس ،صحافیوں کو کوریج کی دعوت نہیں

چارسدہ(بیورورپورٹ ) ضلع کونسل بجٹ اجلاس میں قانونی سقم اور بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج کی کوریج روکنے کیلئے پریس کلب کے صحافیوں کو اجلاس کی دعوت نہیں دی گئی ۔ پریس کلب کے دو کیمرہ مینوں نے کیمرے کی آنکھ سے غیر قانونی بجٹ اجلاس اور اپوزیشن کا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ہنگامی بنیادوں پر منعقد ہونے والے غیر قانونی اور غیر آئینی بجٹ اجلاس کی کوریج کیلئے چارسدہ پریس کلب کو دعوت نہیں دی گئی مگر ٹی ایم اے ہال جہاں ضلع کونسل کا بجٹ اجلاس منعقدہوا وہاں سے پریس کلب کا فاصلہ بیس قدم ہے ۔جمعہ کے صبح صحافی خضرات پریس کلب پہنچے تو غیر معمولی سیکورٹی کے انتظامات دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ بعد میں پتہ چلا کہ دس بجے صبح ضلع کونسل کا بجٹ اجلاس جنگی بنیادوں پر طلب کیا گیا ہے اور حکومتی بینچوں نے بجٹ پاس کرنے کیلئے اندرون خانہ تمام تیاریاں مکمل کئے ہیں اور چارسدہ پریس کلب کے صحافیوں کو محض اس لئے دعوت نہیں دی گئی تاکہ ایوان کے اندر نا خوشگوار صورتحال ،اپوزیشن کے احتجاج اور بجٹ اجلاس کے حوالے سے قانونی سقم کو چھپایا جا سکے مگر پریس کلب کے دو صحافیوں نے ایوان کی کاروائی کیمرے کی انکھ سے محفوظ کرکے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...