ضلع کونسل صوابی کا بجٹ برابری کی بنیاد پر تقسیم کیا جائیگا ، ناظم امیر رحمن

ضلع کونسل صوابی کا بجٹ برابری کی بنیاد پر تقسیم کیا جائیگا ، ناظم امیر رحمن

 صوابی( بیورورپورٹ)ضلع ناظم صوابی امیر الرحمن نے اس امر پر آفسو س کااظہار کیا ہے کہ ضلع کونسل سے جتنے بھی قرار دادیں پاس ہو کر متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی ہے اس پر اب تک عملدر آمد نہیں ہو سکا اسی طرح ضلع کونسل کے اجلاسوں میں ماتحت سرکاری محکموں کے سر براہان اور دیگر آفسران حاضر نہیں ہو رہے ہیں جو ہونا چاہئے ضلع کونسل کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کے ماتحت جو آفسران اسمبلی اجلاسوں میں شرکت نہیں کرینگے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے آرڈیننس نوٹیفکیشن آنے پر ضلعی آفسران کے اے سی آر ز'' سیاہ سیاہی'' سے نہیں بلکہ ''سیاہ تار کول ''سے لکھونگا۔ ہم جمہوری لوگ ہے تعمیری تنقید کا خیر مقدم کیا جائیگا ضلع کونسل صوابی کی اسمبلی صوابی کے پختونوں کی نمائندہ جر گہ ہے میں نے حلف لینے کے بعد پہلی تقریر میں واضح کر دیا تھا کہ ہم مرکز سے اور نہ صوبے سے تصادم لیتے ہیں لیکن یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ضلعی حکومت صوابی کسی کے اختیارات میں مداخلت کر تی ہے اور نہ ہی ہم اپنے اختیارات میں کسی کی مداخلت مانتے ہیں صوبے میں صوابی کی واحد اسمبلی ہے جس میں ہم نے اپوزیشن کا تصور ختم کر دیا ہے ضلع کونسل کے تمام اراکین کو بلا امتیاز مساوی طور پر فنڈز فراہم کی جاتی ہے اور یہ روایت ہم ہی نے قائم کر دی ہے آئندہ بجٹ بھی تمام اراکین میں برابری کی بنیاد پر تقسیم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ یونین کونسل ، صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں سے نکل کر اجتماعی سوچ اور فیصلے کر سکے ضلعی حکومت نے ستوری دہ صوابی اور گلونہ دہ صوابی پروگرام کے تحت تعلیمی بورڈز سے تصدیق شدہ رزلٹ کے مطابق پہلی پوزیشن ہولڈرز کو پچاس پچاس جب کہ دوسری پوزیشن ہولڈرز کو پچیس پچیس ہزار روپے کا انعام جب کہ جماعت نہم اور ایف اے میں نمایاں پوزیشن حاصل کر نے والے طلبہ کو لیپ ٹاپس دینگے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں رزڑ ، لاہور اور ٹوپی ہسپتالوں میں ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ فراہم کر نے کے لئے ہم ہی نے فنڈز مختص کر دی ہے جب کہ ضلعی ہسپتال صوابی اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس جو کہ صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے اس کے لئے صوبائی حکومت فنڈز فراہم کرئے گی انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام جس میں ممبران اسمبلی شامل ہے میں جو اے ڈی پی بنائی گئی ہے اس پر میں نے پچیس فی صد فنڈز اختیارات کے مطابق تقسیم کر دیئے ہیں گوہاٹی کرکٹ سٹیڈیم میں اکیڈمی قائم کر نے کا اعلان کیا ہے ، پبلک ہیلتھ کے شعبے میں ہینڈ پمپس ضلع بھر میں فراہم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم میرٹ پر تمام کام کر تے ہیں تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ واپڈا صوابی کے پُر امن اور باشعور لوگ شدید گرمی میں کم وولٹیج ، لوڈ شیڈنگ ، اووربلنگ اور ناجائز جر مانوں کے حوالے سے مزید تنگ نہ کیا جائے تاکہ نوبت موٹر وے اور روڈ بلاک تک نہ پہنچ سکے واپڈا جلد اس مسئلے کا حل نکالیں انہوں نے کہا کہ تمباکو صوابی کا نقد آور فصل ہے امیر لوگ گر میوں کے موسم میں مری ، کاغان اور دیگر علاقوں کا رُخ کر تے ہیں جب کہ صوابی کے بچے ، بوڑھے اور خواتین سخت گرمی کے باوجود تمباکو کے فصل کے لئے محنت کر تے ہیں تاکہ انہیں اس کا نقد معاوضہ مل کر گھر کے سارے اخراجات چلا سکے مگر بد قسمتی سے نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیاں ان غریب کاشتکاروں کا کم نرخوں سے تمباکو خرید کر استحصال کر رہے ہیں ٹوبیکو کمپنیاں تمباکو کی ریجکشن ، تمباکو خریدنے کے لئے دلال اور ایجنٹ اور معیار و گریڈ مقرر کرنے کا سلسلہ بند کریں تاکہ غریب کاشتکاروں کو صحیح ریٹ مل سکے#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...