7 اگست کو پانامہ لیکس کیخلاف احتجاجی ریلی کی تیاریاں مکمل

7 اگست کو پانامہ لیکس کیخلاف احتجاجی ریلی کی تیاریاں مکمل

نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل اور ضلعی ناظم اعلیٰ لیاقت خان خٹک نے کہا ہے کہ 7اگست کو نواز حکومت میں بڑھتی ہوئی کرپشن پانامہ لیکس میں پاکستان کی بدنامی کرنے والے حکمرانوں کے خلاف احتجاجی ریلی کی تیاریاں مکمل ہوگئی تمام استقبالیہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی عمران خان کا تاروجبہ، پبی، پبی سٹیشن ، نوشہرہ کینٹ اور خیرآباد کے مقام پر پرتپاک استقبال کیاجائے گا اور اس کے بعد ریلی کی شکل میں عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد جائیں گے جہاں پر موجودہ وفاقی حکومت کی کرپشن کے خلاف احتجاج کیاجائے گا اور یہی احتجاج نوازشریف اور ان کے اتحادیوں کی حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوکر رہے گا اس سلسلے میں سب سی ایم ہاؤس نوشہرہ کینٹ میں ایک اہم اجلاس زیرصدارت ضلعی ناظم لیاقت خٹک منعقدہوا جس میں صوبائی وزیر میاں جمشیدالدین کاکاخیل، تحصیل نائب ناظم زرعالم خان، ضلعی کونسلر حاجی نوشیرخان، قاضی واجد، زاہد حیات، فلک نواز خان، نائب طفیل خان، جانس خان، سیدعلی شاہ عرف شاہ جی، ضلعی کونسلرز تاج خان، اویس خان تحصیل ممبر فواد خان اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ناظم اور صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے کہا کہ نواز شریف نے پانامہ لیکس پر پوری قوم کے سرشرم سے جھکا دیا کیونکہ ملک دیوالیہ ہورہا ہے اور وفاقی حکومت کے وزراء مشیرقومی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں انہوں مزید کہا کہ 7اگست کا احتجاج نوازشریف حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوکررہے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...