،مہمند ایجنسی ،فورسز کا گھر پر چھاپہ ،6 کلو چرس برآمد

،مہمند ایجنسی ،فورسز کا گھر پر چھاپہ ،6 کلو چرس برآمد

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، مقامی فورسز کا شیرانو کلے میں گھر پر اچانک چھاپہ، 6 کلو چرس برآمد، ملزم فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار۔ ضمانت پر ہسپتال منتقل۔ تحصیل یکہ غنڈ میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ منشیات کے خاتمے کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ اے پی اے نوید اکبر کی بریفنگ۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی لوئر مہمند پولیٹیکل انتظامیہ نے تحصیل یکہ غنڈ میں شیرانو کلے میں چھاپے کے دوران 6 کلو چرس برآمد کر لی ہے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نوید اکبر نے یکہ غنڈ ریسٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیٹیکل انتظامیہ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ میچنئی شیرانو کلے میں ایک گھر میں منشیات کا کاروبار ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں لیویز و خاصہ دار فورس نے جمعہ کے روز اچانک چھاپہ مارااور گھر کی تلاشی میں 6 کلو چرس برآمد کر لیا گیا ہے۔ کاروائی کے دوران ملزم فرار ہونے کی کوشش میں دیوار سے گر کر زخمی ہوگیا۔ جنہیں ضمانت پر علاج کیلئے ہسپتال کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر کی ہدایات کے مطابق مہمند ایجنسی میں انسداد منشیات مہم جاری ہے۔ جس میں کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کاروائی علاقے کو منشیات سے مکمل پاک کرنے تک جاری رہے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...