شانگلہ میں کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ،ڈسٹرکٹ ناظم

شانگلہ میں کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ،ڈسٹرکٹ ناظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورن (نمائندہ پاکستان) شانگلہ سے کرپشن کا خاتمہ کرکے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرینگے ،تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوس کردیا،کرپشن کے خا تمے کا شور مچا نے والے خود کرپٹ ہیں،شانگلہ کی تر قی ہمارا وژن اور مشن ہے ،بلدیاتی نظام کو کامیاب بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے مسائل حل کرینگے ان خیالات کا اظہار ڈسٹر کٹ ناظم شانگلہ نیاز احمد اور سابق ایم پی اے فضل اللہ پیرمحمد خان نے اینور مخوزی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ویلج کونسل ناظم غنی خان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ناظم نیاز احمد اور سابق ایم پی اے فضل اللہ نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے مسائل حل کرنے کے دعوے کرنے والے تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوس کردیا کرپشن کی خا تمے کا شور مچا نے والے خود کرپٹ ہیں انہوں نے کہا کہ شانگلہ کی پسماندہ گی دور کرنا مشن ہے انہوں نے کہا کہ انجنئیر امیر مقام نے شانگلہ کے تاریخ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اور اسکی خدمات کسی سے ڈھکی چھی نہیں مسلم لیگ(ن) کی اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان امن کا گہوارہ بن گیا ہے اور دہشتگر دی سمیت بد امنی اور بے روز گاری کا خا تمہ کر دیا گیاہے، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے 2018کو بجلی بحران کی خا تمے کا سال قرار دیا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ شانگلہ کی تعمیر و تر قی پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا ، ہمیں کر سی اور منصب کا شوق نہیں ہماری سوچ اور وژن شانگلہ کو تر قیا فتہ اضلاع کی صف میں کھڑا کر نا ہے اور اس سلسلے میں کو ئی کو تاہی برداشت نہیں کرینگے انہوں نے تحصیل مخوزی کے مختلف علاقوں کیلئے لنک روڈز کی منطوری سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا ۔