ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس افسروں کو نقد انعامات دیئے

ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس افسروں کو نقد انعامات دیئے

پشاور( کرائمز رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز نے تھانہ تاتارا کے ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کو 3افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی اور گرفتاری پر اور چند دنوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات ریکوری پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازہ تفصیلات کے مطابق 5اگست 2016کو ایس ایس اپریشنز عباس مجید خان مروت نے اپنے دفتر میں تھانہ تاتاراکے ایس ایچ اوبلال خان اور پولیس اہلکاران ظفر اور امداد کو 3افراد کے قتل میں ملوث 5ملزمان کی گرفتاری اور چند دنوں میں 31کلو گرام چرس کی برآمدگی پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازہ ۔ایس ایس پی اپریشنز نے احکامات کرتے ہوئے تمام ایس ایچ او ز اور دیگر پولیس آفسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ امن وآمان برقرار رکھنے کے لئے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...