جمرود میں امسال جشن آزادی جوش وخروش سے منایا جائیگا ،اے پی اے

جمرود میں امسال جشن آزادی جوش وخروش سے منایا جائیگا ،اے پی اے

خیبر ایجنسی(بیورورپورٹ)جمرود، امسال جشن ازادی کو جوش و خروش سے منایا جائے گا اے پی اے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جمرود ضیاء الرحمان مروت نے قبائیلی مشران و صحافیوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں بھی جشن ازادی کو جوش و خروش سے منایا جائے گا جس کے لیے مختلف پروگرامات ترتیب دیئے گئے ہیں ۔؂انہوں نے کہا کہ جمرود بازار کو قومی سبز جھنڈوں سے سجایا گیا ہیں جبکہ اہم عوامی مقامات پر شہدا کی تصاویر لگا کر ا ن کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ جمرود میں پرچم کشائی کی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں اس کے علاوہ تقریری اورکھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کی جائے گے ۔انہوں نے کہا کہ جشن ازادی کے خوشی میں جمرود کے اہم شاہراہوں پر قومی پرچم اور بڑے بڑے بینرز لگائے جائے گے جس پر مختلف نعرے درج کرکے خیبرایجنسی میں امن قائم کرنے کے لیے جانوں کی قربانیاں دینے والے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جمرود میں امن قائم کرنے کے لیے خاصہ دار و لیویز فورس،قبائیلی عوام اور سیکورٹی فورسز نے جانوں کی قربانیاں دے کر یہاں امن قائم کیا جس پر ہمیں فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمرود میں امن قائم کرنے کے بعد حکومت نے اب یہاں پر ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا اغاز کیا ہیں جس میں بجلی گریڈ اسٹیشن ،جبہ ڈیم ،رابطہ سڑکوں اور صاف پانی کے منصوبوں پر کام جاری ہیں جن سے مقامی عوام کو جلد از جلد فائدے مل جائے گے جبکہ قبائیلی عوام کو انصاف کی فراہمی پولیٹیکل انتظامیہ کی اولین ترجیحی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...