یوم شہداء پولیس ،پولیس افسروں کی شہداء کے مزاروں پر حاضری

یوم شہداء پولیس ،پولیس افسروں کی شہداء کے مزاروں پر حاضری

بخشالی (نمائندہ پاکستان ) یوم شہداء کے موقع پر ڈی ایس پی رورل فضل واحد خان اور ایس ایچ او چورا نور محمد خان نے شہداء کے مزاروں پر حاضری، ڈی ایس پی رورل ودیگر کا شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق یوم شہداء پولیس کے موقع پر ڈی ایس پی رورل فضل واحد خان اور ایس ایچ او چورا نور محمد خان نے توت کلی میں شہید قمر خان، گجرات میں شہید شیر ولی، شہید زبیر علی، شہید عالمگیر، بابینی میں شہید وحید شاہ، نرشک میں شہید گلزار، چمڈھیری میں شہید صادق خان و دیگر کی قبروں پر حاضری دی ، انکی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور انکی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی، اس موقع پر ڈی ایس پی رورل فضل واحد خان اور ایس ایچ او نور محمد خان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جاسکتا، یوم شہداء کا مقصد شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...