بہاولنگر میں میڈیکل کالج سمیت اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس پرکام جاری ہے، عالم داد لالیکا

بہاولنگر میں میڈیکل کالج سمیت اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس پرکام جاری ہے، ...

بہاولنگر(نمائندہ خصوصی)صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اوراس سے وابسط صحافتی کارکنان اپنی خدمات کے باعث منفرد مقام (بقیہ نمبر16صفحہ11پر )

کے حامل ہیں۔پریس کلب بہاولنگرمیں نہ صرف جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے بلکہ علاقاقی مسائل کو اْجاگر کرتے ہوئے ضلع بہاولنگر کی پسماندگی کو دورکرنے کیلئے اہم کرداراداکیا ہے۔پریس کلب بہاولنگر کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ایم این اے میاں عالم دادلالیکا وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ بہاولنگر کی عوام کے مطالبہ پرمیڈیکل کالج سمیت اربوں روپے کے میگا پروجیکٹ پر کام جاری ہے ۔پریس کلب بہاولنگر کے مطالبہ پر میں اس تقریب کے دوران وعدہ کرتاہوں کہ نہ صرف صحافی کالونی کے قیام کو یقینی بناؤں گابلکہ دیگر درپیش مسائل کے حل کیلئے ذاتی حیثیت میں بھی اوربطورایم این اے بھی فنڈکی فراہمی کو یقینی بناؤں گاانہوں نے کہا کہ پریس کلب بہاولنگر کے نومنتخب صدرمرزاکامران بیگ،جنرل سیکرٹری قاسم علی شیخ ،سینئر نائب صدرفاروق حمیدخان ،نائب صدررانا عابدسعید،فنانس سیکرٹری،طارق حفیظ،جوائنٹ سیکرٹری محمدگلزار،سیکرٹری اطلاعات وہاب خان،ایگزیکٹوممبرز ملک افتخارراٹھور،عرفان قریشی،شیخ یٰسین ،چوہدری مقصودنے حلف اْٹھانے پر مبارکبادپیش کرتا ہوں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...