ٹارچر سیل سکینڈل،مرکزی ملزم کا سا تھیوں سمیت مزید4روزہ ریمانڈ ، 9 اگست کو دوبارہ عدالت پیش کرنیکا حکم

ٹارچر سیل سکینڈل،مرکزی ملزم کا سا تھیوں سمیت مزید4روزہ ریمانڈ ، 9 اگست کو ...

رحیم یارخان(بیورونیوز)ٹارچر سیل سکینڈل عدالت نے مرکزی ملزم کا ساتھیوں سمیت مزید4 روز کا ریمانڈ جاری کردیا 9 اگست (بقیہ نمبر15صفحہ11پر )

کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم عدالت نے چند روز قبل بھی ملزم کا درج مقدمہ میں 4روز کا ریمانڈ جاری کیا تھا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ٹارچرسیل سکینڈل کے مرکزی ملزم کامران شاہ عرف کامی کو ساتھیوں سمیت 4روز کا ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا اور عدالت سے مزید 7روز کا ریمانڈ جاری کرنے کی استدعا کی جس پر فاضل عدالت کے جج مہر محمد امجد نے ملزمان کا 4روز کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو پولیس کی تحویل میں دینے کا حکم جاری کردیا واضح رہے کہ ٹارچر سیل سکینڈل کے مرکزی ملزم کامران شاہ عرف کامی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کیے گئے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کرنے کے بعد ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت بہاولپور میں گزشتہ سے پیوستہ روز پیش کیا تھاجس پر فاضل عدالت نے دہشت گردی کے اضافہ کیے جانے کو مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو دوبارہ مقامی عدالت میں پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...