ٹھٹھہ صادق آباد‘ جانوروں پر چیچڑوں کی بیماری کا حملہ ‘ کانگو وائرس کا خدشہ

ٹھٹھہ صادق آباد‘ جانوروں پر چیچڑوں کی بیماری کا حملہ ‘ کانگو وائرس کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائند ہ پاکستان) بہاولپور لودھراں میں کانگووائرس کے حملہ کے ڈاکٹراور نرس کی ہلاکت کے بعد جنوبی پنجاب میں شدید خوف وہراس پایا جارہا ہے،ٹھٹھہ صادق(بقیہ نمبر13صفحہ11پر )
آباد ونواحی چکوک میں بھی جانوروں میں کانگووائر س کا باعث بننے والے (ٹکس)یعنی چیچڑوں کی بیماری نے حملہ کردیا ہے،جس کے باعث یہ بیماری،گائے،بھینس،بھیڑ،بکریوں میں عام ہونے لگی ہے،چیچڑوں کی بیماری کے حملہ کے باعث جانور بھی بیماری ہونے لگے ہیں،جس کی وجہ سے مویشی پال شدید پریشان ہیں،جبکہ اس بابت وٹرنری ہسپتال چک 135دس آر،وٹرنری ہسپتال چک 139دس آر،وٹرنری ہسپتال چک 127دس آر انتظامیہ کی طرف سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے،جبکہ جانوروں میں چیچڑوں کی بیماری کے حملہ،کانگووائرس کے خدشہ کے پیش نظر عوام میں شدید خوف وہراس پایا جارہا ہے،سیاسی سماجی عوامی حلقوں ،مویشی پالوں کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب،سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب،ڈی سی او ،ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر خانیوال سے نوٹس لیتے ہوئے چیچڑمارسپر ے کروانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔