میٹر ریڈر کی پھرتیاں ‘ بلدیہ احمد پور لمہ کے خاکروب کو ایک لاکھ 29ہزار 644 روپے کا بل بھجوا دیا ‘ متاثرہ کی خود سوزی کی دھمکی

میٹر ریڈر کی پھرتیاں ‘ بلدیہ احمد پور لمہ کے خاکروب کو ایک لاکھ 29ہزار 644 روپے ...

صادق آباد (تحصیل رپورٹر)میٹرریڈر کا کارنامہ احمد پورلمہ کے بلدیہ کے خا کروب کو 129664 روپے کا بجلی کا بل تھما دیا گیا (بقیہ نمبر31صفحہ11پر )

جس پر خاکروب غلام عباس اور اس کے بیوی بچوں اور دیگر خاکروبوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا اہل کاروں نے خاکروب کے ساتھ ظلم کیا ہے جبکہ کہ وہ غریب خاکروب ہے اور گھر کی چار دیواری بھی مکمل نہیں ہوئی غلام عباس خاکروب کے گھر نہ ائیر کنڈیشنر نہ ائیر کولر صرف رات کے وقت ایک بلب استعمال کرنے پر واپڈا اہل کاروں نے مبلغ ایک لاکھ انتیس ہزار چھ سو چونسٹھ روپے کا بجلی کا بل بھیج کر ہمارے اوپر پہاڑ گرا دیا میں اور میرے بیوی بچے بہت پریشان ہیں جس پر خاکروب غلام عباس سے اور ان سے اظہار ہمدردی کیلئے دیگر خاکروبوں میں ارشاد ٗ اعجاز ٗ نواز ٗ ےٰسن ٗ شبیر ٗ منیر ٗ احمد حسین ٗ عزیز مائی و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے ایکسین واپڈا اور SDOواپڈا احمد پور لمہ سے مطالبہ کیا کہ خاکروب غلام عباس کو بجلی کا بل درست کرنے میں انصاف فراہم کریں غلام عباس خاکروب نے کہا کہ اگر میرا بل درستگی میں انصاف نہ دیا گیا تو میں واپڈا دفتر کے باہر بیوی بچوں سمیت خود سوزی کر لوں گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...