شجاعباد ‘ ایک اور مبینہ اغوا کار گرفتار ‘ چھری‘ نشہ آور گولیاں ‘رسہ برآمد

شجاعباد ‘ ایک اور مبینہ اغوا کار گرفتار ‘ چھری‘ نشہ آور گولیاں ‘رسہ برآمد

شجاعباد(نمائندہ خصوصی) شجاعباد میں ایک اور مبینہ اغواکار کو دھر لیا گیا چھری، نشہ آور گولیاں ، صابن اور رسہ بھی برآمد تفصیل کیمطابق گذشتہ روز شہریوں نے گلی ڈاکٹر سلمان والی سے مبینہ(بقیہ نمبر33صفحہ11پر )

اغوا کار کو دھر لیا ملزم کے قبضے سے چھری، 7500 روپے نقدی ، نشہ آور گولیاں صابن اور اسلحہ بھی برآمد ہو اہے شہریوں نے ملزم کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا پولیس کیمطابق ملزم گونگا اور قبائلی علاقہ کا معلوم ہوتا ہے ملزم سے اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں واضح رہے کہ گذشتہ سے پیوستہ روز بھی شہریوں نے بچوں کے اغواکی وارداتیں ناکام بنا تے ہوئے عبداللہ اور اشرف نامی ملزموں کو پکڑنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا تھا بچوں کے اغوا کی ناکام وارداتوں کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

اغوا کار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...