دہشتگردی کے خاتمے سے ہی ملکی سلامتی واستحکام ممکن ہے، ثروت اعجاز قادری
ملتان (سٹی رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کو ختم کرکے ہی ملکی سلامتی و استحکام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ،قائد اعظم کے سنہری اصول ایمان ،اتحاد ،یقین پر چل کر ہی ملک دشمن قوتوں کو شکست فاش(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
دی جاسکتی ہے ،کراچی کا امن پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کی معاشی ترقی کاضامن ہے دہشتگردی سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ملک چھوڑ کر نہیں بھاگیں گے دہشتگردی کا مقابلہ کرینگے ،پاکستان کی سلامتی کیلئے ہمیں اپنی جانیں بھی قربان کرنا پڑیں تو گریز نہیں کرینگے ،ہمارا جینا اور مرنا پاکستان کیلئے ہے ،دہشتگردی کے خلاف ملکی سلامتی کیلئے اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے ،پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لیجانے کیلئے ہم سب کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی ،مضبوط ومستحکم پاکستان کیلئے اپوزیشن اور تمام سیاسی و مذہبی اکائیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا ،بیرونی قرضے کسی طور بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہیں حکومت اپنے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے معیشت کو مضبوط بنائے ،ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کا کردار مثالی ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ،دہشتگردی کے خلاف پوری قوم پر عزم اور پاک فوج کے ساتھ ایک پیج پر ہے ،دہشتگرد آخری ہچکیاں لے رہے ہیں۔
ثروت اعجاز قادری