قندیل بلوچ قتل کیس، ملزم حق نواز کا دوبار ہ 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 9اگست کو عدالت پیش کرنیکا حکم

قندیل بلوچ قتل کیس، ملزم حق نواز کا دوبار ہ 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 9اگست کو ...

ملتان ( نمائندہ خصوصی )جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث ملزم حق نواز کا دوبارہ4روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے دوبارہ 9 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز انچارج (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

ہومی سائیڈ سرکل تھانہ مظفرآباد عطیہ ناہید کی جانب سے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث مقتولہ کے ملزم بھائی وسیم کے دوست حق نوازکو عدالت پیش کیاگیا پولیس کے مطابق ملزم سے دوران تفتیش شواہد اکٹھے گئے ہیں نیز مقدمہ بین الاقوامی شہرت اختیار کر چکاہے اس لئے ملزم سے حاصل کردہ شواہد کی بناء پرمزید تفتیش کرنی باقی ہے اس لئے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظورکرنے کا حکم دیا جائے۔

قندیل قتل کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...