ملتان پولیس کی کارروائی،13اشتہاریوں سمیت31جرائم پیشہ ملزم گرفتار
ملتان(وقائع نگار)پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم ارشد سے 30لیٹر شراب برآمد کر کے، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم شاہد سے 10لیٹر شراب اور ملزم رضوان سے 10لیٹر شراب ،پولیس(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )
تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم سلیمان سے 170گرام چرس ، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم ناصر سے 05لیٹر شراب جبکہ پولیس تھانہ بی ۔زیڈ نے ملزمان محمد علی ، ارسلان ، نوید ، مصطفی اسامہ سے 18ٹین پیک ولائیتی شراب ، علاوہ ازیں ملزم انور سے 115گرام چرس اور ملزم تیمون سے 05لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم محمد وسیم سے پسٹل 30بور معہ 02گولیاں ،پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم محمد لقمان سے پسٹل معہ 02گولیاں ، پولیس تھانہ الپہ نے ملزم قصور عباس سے پسٹل 30بور معہ 02گولیاں اور ملزم نجف علی سے پسٹل 30بور معہ 02گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم ریاض احمد کو پرچی جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 1600/-روپے برآمد کر کے جبکہ پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزمان بشیر، رمضان اور غلام عباس کو تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور نقدیء 5300/-روپے معہ 2موبائل فون برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم محمد شکیل سے 28پتنگیں معہ 05گوٹے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے اشتہاری ملزم عامر کو بھگانے کے جرم میں ملزم الیاس کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران122نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں436نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے113موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ملتان پولیس نے13اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے02کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ11ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے05اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی صاحب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔