وفاقی احسن اقبال سے وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر طاہر امین کی ملاقات‘ انتظامی و تعلیمی امور پر گفتگو

وفاقی احسن اقبال سے وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر طاہر امین کی ملاقات‘ ...

ملتان( سٹاف رپورٹر) زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے منسٹری آف پلاننگ کمیشن میں ان کے دفتر میں ملاقات کی.اس ملاقات (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

میں وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں انتظامی ، تعلیمی امور پر گفت گو کی .وفاقی وزیر نے یونیورسٹی کو صحیح سمت پر گامزن کرنے اور کرپشن کے مکمل خاتمے پر مبارک باد دی .وائس چانسلر نے وفاقی وزیر کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی بی زیڈ یو کے لیے 50 کروڑ کی ریسرچ گرانٹ دینے پر شکریہ ادا کیا.وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی حکومت بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے ساتھ اپنا مکمل تعاون جاری رکھے گی.اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو یونیورسٹی آنے کی دعوت دی جو انہو ں نے قبول کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...