میونسپل کارپوریشنوں ‘ ضلع کونسلوں کے ڈپٹی میئرز ‘ وائس چیئرمینوں کی تعداد میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

میونسپل کارپوریشنوں ‘ ضلع کونسلوں کے ڈپٹی میئرز ‘ وائس چیئرمینوں کی تعداد ...

ملتان(خبر نگار) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کی طرف سے میونسپل کارپوریشنوں اور ضلع کونسلوں کے ڈپٹی میئرز اور وائس چیئرمینوں کی تعداد میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

ہے جس سے ڈپٹی میئر اور وائس چیئرمین کا انتخابات لڑنے کے خواہش مند امیدواروں میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے جاری ہونیوالے سابق شیڈول کیمطابق ضلع کونسل میں وائس چیئرمینوں کی تعداد 7 مقرر کی گئی تھی جو کہ اب کم ہو کر 4کر دی گئی ہے اور اسی طرح میونسپل کارپوریشن میں ڈپٹی میئرز کی تعداد 4سے کم کرکے 2کر دی گئی ہے اس لئے نوٹیفکیشن کے جاری ہونے پر وائس چیئرمن اور ڈپٹی میئر کا انتخاب لڑنے والے امیدوار شدیداضطراب کا شکار ہیں اور سیاسی پارٹیوں کی طرف سے بھی امیدواروں کے حتمی انتخاب کیلئے دوبارہ نظر ثانی شروع ہوگئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...