جماعت اسلامی کا 26 اگست کو ملتان میں تکمیل پاکستان کشمیر مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی کا 26 اگست کو ملتان میں تکمیل پاکستان کشمیر مارچ کا اعلان

ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے 26؍اگست کو ملتان میں تکمیل پاکستان کشمیر مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی اور اس مارچ میں حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ’’دارالسلام ‘‘ میں صوبائی نائب امیر (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

چودھری عزیر لطیف، ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی ،میاں منیر بودلہ، ڈاکٹر اورنگیزب شہزاد،کنور محمد صدیق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئیے کیا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح اسلام آباد اور لاہور کے مارچ کامیابی سے ہمکنار ہوئے اسی طرح ملتان کا مارچ تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا۔ اُمت مسلمہ اس میں بھارت کی جارحیت کیخلاف بھر پور احتجاج کرے گی۔ مارچ کا آغاز 26؍اگست3بجے دن عام خاص باغ سے ہوگا جبکہ چوک کچہری پر اختتام سے قبل امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ودیگر قائدین خطاب کریں گے۔ میاں مقصود احمد نے کہا کہ پاکستان کے قیام نے ہمیں خوشگوار اور تلخ یادیں دی ہیں کیونکہ بے پناہ قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا گیا آج65سال مکمل ہونے کے بعد یہاں پائی جانیوالی بد انتظامی ، اقرباء پروری، رشوت، کرپشن، بد نظمی سے ہم پوری دنیا میں شرمندگی کی تصویر بن گئے ہیں۔

تکمیل پاکستان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...