علامہ عارفَ حسین الحسینی کی برسی میں شرکت کیلئے ملتان سمیت جنوبی پنجاب قافلے آج رات اسلام آباد روانہ ہونگے

علامہ عارفَ حسین الحسینی کی برسی میں شرکت کیلئے ملتان سمیت جنوبی پنجاب قافلے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان(سٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی انسانیت کے علمبردار اور امن کے حقیقی داعی تھے، اُنہوں نے اپنے کردار کے ذریعے اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا، مجلس وحدت مسلمین ہر سال کی طرح کی اس سال بھی 7اگست کو اسلام آباد میں عظیم الشان برسی منارہی ہے۔ جس میں ملک بھر سے تقریبا ایک لاکھ کے قریب فرزندان حسینی شریک ہوں گے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے بسوں کے قافلے آج رات علامہ سید اقتدار حسین نقوی کی قیادت میں روانہ ہوں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مظفرگڑھ،علی پور،ڈیرہ غازیخان،لیہ،بہاولپور،لودھراں،رحیم یارخان،وہاڑی اور ملتان کے قافلے اجتماعی طور پر روانہ ہوں گے۔