ڈرگ کورٹ پیشی پرلایا جانیوالا ملزم پولیس پارٹی کو چکمہ دیکر فرار

ڈرگ کورٹ پیشی پرلایا جانیوالا ملزم پولیس پارٹی کو چکمہ دیکر فرار

ملتان(وقائع نگار) وہاڑی پولیس کی جانب سے ڈرگ کورٹ ملتان میں پیشی پر لائے جانے والا ملزم پولیس پارٹی کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس ملازمین پر ملی بھگت کا شبہ تحقیقات شروع کر دی گئی ملتان پولیس ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک اپنے علاقے کی حدود کا تعین نہ کرسکی ۔ جبکہ (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

کوتوالی کا ایس ایچ او حسب روایت موقع پر تاخیر سے پہنچے ہیں اس بارے میں زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز ضلع وہاڑی کی تحصیل عارفوالہ کے تھانے کی پولیس کے سب انسپکٹر صادق نے ڈرگ کورٹ شاہ شمس پیش کیا مگر ڈرگ کورٹ کا جج نہ ہونے کی وجہ سے ڈرگ کورٹ کے ریڈر نے سیشن جج ملتان کے پاس لے گیا بعد ازاں واپس ڈرگ کورٹ آگئے اسی اثناء میں ملزم تنویر سعید جو کہ پرائیویٹ گاڑی میں پویس کانسٹیبل عبدالجبار اور محمد اکرم کے ساتھ موجود تھا کانسٹیبل عبدالجبار گاڑی سے باہر کسی کام کیلئے نکلا اسی دوران گاڑی کے ڈرائیور نے موقع پا کر گاڑی بھگا دی ملزم نے پولیس کانسٹیبل محمد اکرم کو چلتی گاڑی سے دھکا دے کر سڑک پر گرا دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا سب انسپکٹر صادق نے 15 پولیس کو اطلاع دی ۔تھانہ لوہاری گیٹ کے ایس ایچ او محمد اکرم کمبوہ بروقت اطلاع ملتے موقع پر پہنچ گیا اور اس نے بتایا کہ یہ میرا علاقہ نہیں ہے یہ تھانہ پرانی کوتوالی کی حدود بنتی ہے جس پر 15کے اہلکاروں نے بار بار وائرلیس چلائی کے ایس ایچ او تھانہ پرانی کوتوالی فوراً موقع پر پہنچے مگر وہ تاخیر سے پہنچا اور علاقہ تھانہ پرانی کوتوالی کا وقعہ کی تصدیق ہوگئی کوتوالی کی پولیس نے مذکورہ صورتحال پر ملازمین کے بیان قلمبند کیے اور اپنی کارروائی شروع کردی تھانہ بی زیڈ کے علاقے شالیمار کالونی میں گذشتہ روز لاوارث گاڑی کی اطلاع ملی جس سے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں جب پولیس موقع پر پہنچی تو انہوں نے حالات کا جائزہ لیا اور اسی دوران گاڑی کا اصل مالک آگیا اس نے اپنی گاڑی کی رجسٹریشن ، شناختی کارڈ ودیگر ضروری کاغذات پولیس سے تصدیق کروانے کے بعد گاڑی مالک کے حوالے کردی ہے۔

ملزم چکمہ فرار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...