یوم آزادی شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے تیاریاں زور پکڑ گئیں، عوام میں جوش و ولولہ

یوم آزادی شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے تیاریاں زور پکڑ گئیں، عوام میں جوش و ...

ملتان،خانیوال،وہاڑی،ڈیرہ غازیخان، لود ھر ا ں،بہاولپور،خان پور،چوک اعظم(خبرنگار،وقائع نگار ، سٹی رپورٹر،نمائندگان)14اگست کو یوم آزادی شایان شا ن طریقہ سے منانے کے حوالے سے ملتان سمیت پور ے جنوبی پنجاب میں (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور سلسلے میں پروگرام تشکیل دئیے جارہے ہیں تفصیل کے مطابق شہری حقوق کونسل ملتان کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے سیمینار بعنوان’’لہو رنگ تحریک آزادی اور آج کا پاکستان‘‘زیر صدارت پروفیسر محمد حنیف چوہدری انعقاد پذیر ہوا سید فخر امام سابق سپیکر علامہ عبدالحق مجاہد،حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن،وسیم ممتاز،مخدوم زوہیب گیلانی،انجینئر ممتاز احمد اور اعظم خاکوانی مہمان خصوصی جبکہ میزبان تقریب سربراہ شہری حقوق کونسل میں عامر محمود نقشبندی تھے۔تقریب میں حافظ محمد ظفر قریشی،سید محمد علی رضوی،یاسمین خاکوانی،نور الامین خاکوانی،رانا محمد اسلم ساغر،زیب رسول،پروفیسر نصرت محمود،مولانا عبدالستار مدنی،قاری غلام دستگیر حامدی،محمد شعبان،سید اقبال شاہ ودیگر نے شرکت کی۔ضلعی حکومت ملتان کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز ہونے پر محکمہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 14اگست تک شہرکو بھر پور انداز میں سجانے اور صاف کرنے کے لئے ہنگامی آپریشن شروع کردیا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز منیجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد شہر یار کے حکم پر یوم آزادی تقریب کے مرکزی مقام دمدمہ اور قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم کی بھرپور صفائی کی گئی اور بھاری مشینری کے ذریعے ملبہ جات اور مٹی کے ڈھیر صاف کئے گئے۔کمپنی کے 100سے زائد سنیٹری ورکر ز پر مشتمل سکواڈ نے گزشتہ روز مختلف سرکاری عمارات اور تاریخی مقامات پر صفائی کے کا م کا آغاز بھی کردیا ہے۔ایم ڈی احمد شہر یار نے بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرے شہر کا تحفہ دیں گے۔اس حوالے سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ خصوصی آزادی فلوٹ بھی تیار کرے گی جس میں مختلف آئٹمز کے ذریعے شہریوں میں صفائی کا شعور اجاگر کیا جائے گا۔ شہر کی 68یونین کونسلز میں تربیت یافتہ مانیٹرنگ آفیسران تعینات کئے گئے ہیں جو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سٹاف کی حاضریاں اور کارکردگی چیک کر رہے ہیں۔اس نظام سے صفائی کی صورت حال میں بہت بہتری آئے گی۔دریں اثناء ایک مقامی ہوٹل میں سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے یوم آزادی و ٹریفک شعور و آگاہی کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا ۔اس تقریب میں سلطان اعظم تیموری ریجنل پولیس آفیسر ملتان،محمد شریف چیف ٹریفک آفیسر ملتان،فیاض احمد ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک ،خواجہ شفیق ،ٹریفک کوارڈینیشن کمیٹی ،سکاوٹس،ٹریفک والنٹیرز و ٹریفک سٹاف نے شرکت کی ۔پروگرام کی میزبانی سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے انسپکٹر شاہد جاوید نے کی۔تقریب کے دوران شہریوں کو ٹریفک قوانین اور شہریوں کی قومی ذمہ داری پر لیکچر دیا گیا ۔پروگرام کے دوران شرکاء نے مختلف موضوعات پر تقریری مقابلہ بھی کروایا گیا ۔جس میں فرسٹ ،سیکنڈ،تھرڈ آنیوالے شرکاء میں سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے انعامات تقسیم کیے گئے ۔اس کے علاوہ کوئز ایکٹیویٹی کا بھی انعقاد کیا گیا اور درست جوابات دینے والوں میں گفٹس بھی تقسیم کیے گئے۔خانیوال سے بیورو نیوز،نمائندہ پاکستان اور نمائندہ خصوصی کے مطابق محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ جشن آزادی شیڈول کے مطابق ضلع خانیوال کے سکولوں میں طلباؤ طالبات کے مابین حسن قرآت ‘ نعت خوانی ‘ تقاریر ‘ ملی نغموں سمیت کرکٹ ‘ ہاکی ‘ فٹبال کے مقابلہ جات سکول کی سطح سے مرکز کی سطح پر جاری ہیں ۔تحصیل سطح پر 8اگست کو حسن قرآت ‘ نعت خوانی ‘ 9اگست کو تقاریر اور ملی نغموں جبکہ 10اگست کو کرکٹ ‘ ہاکی اور فٹبال کے مقابلہ جات منعقد ہوں گے ۔جبکہ ضلعی سطح پر 11اگست کو حسن قرآت ‘ نعت خوانی ‘ 12اگست کو تقاریر ‘ ملی نغمے اور 13اگست کو کرکٹ ‘ ہاکی ‘ فٹبال کے مقابلہ جات منعقد ہو ں گے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزکے جاری کردہ جشن آزادی شیڈول کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر پر گورنمنٹ بوائز کالج خانیوال اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین خانیوال میں 6اگست کو ضلعی سطح کے اردو ‘ انگلش تقاریر ‘ ملی نغموں ‘ پوسٹر ‘ پینٹنگ ‘ مشاعرہ اور کوئز مقابلہ جات منعقد ہو ں گے جس میں ضلع بھر کے کالجز کے طلباؤطالبات حصہ لیں گے ۔ڈویژنل سطح پر مقابلہ جات 12اگست کو ہوں گے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر فریحہ تحسین نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں جشن آزادی کی تقریبات شایان شان طریقہ سے منانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ضلعی ہیڈکوارٹر پر 14اگست کو ڈسٹرکٹ جناح لائبریری میں پرچم کشائی اور قومی ترانہ کی تقریب سمیت یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغموں پر مشتمل رنگا رنگ تقریب منعقد ہوگی ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر پربھی پرچم کشائی اور جشن آزادی تقریبات اسسٹنٹ کمشنر ز کی سربراہی میں ہو ں گی ۔یوم آزادی کے روز پوزیشن ہولڈر ز طلباؤطالبات ‘ ڈی سی او ‘ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور عمائدین علاقہ کے ہمراہ پرچم کشائی کریں گے ۔یہ بات انہوں نے یوم آزادی کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جس میں ممبران صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا ‘ چوہدری فضل الرحمن ‘ ڈی او سی افتخار علی ‘ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔وہاڑی سے بیورپورٹ اور نامہ نگار کے مطابق ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان کو ایک عظیم مملکت بناناہماری اولین ذمہ داری ہے یہ بات انہوں نے ٹی ایم اے وہاڑی میں جشن آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میں پرچم کشائی اور موٹر سائیکل ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ٹی ایم اوراؤ نعیم خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر انفرمیشن سید ماجد علی ،سٹی کونسلرعمار اعجاز،تاجر راہنماء طاہر شریف گجر،شیخ سلیم ٹیپو،سلیم گجر، صداقت خان و دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں انہوں نے ٹی ایم اے سے شروع ہونے والی واک اور موٹر سائیکل ریلی کی قیادت کی واک او ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد قائد اعظم زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام 14اگست بروز اتوار 5بجے شام جشن آزادی مارچ ہوگا، جس کی تیاریوں کے سلسلہ میں آج بروز ہفتہ 7بجے شام دفتر جماعت اسلامی بلاک 13میں عہدیداران کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ پاکستان شیخ حیدر فاروق ایڈووکیٹ منعقد ہوگا ۔یہ بات جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ ڈیرہ غازیخان ملک محمد ناصر آرائیں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہی۔مارچ کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شیخ عثمان فاروق اور معروف سماجی شخصیات محمد حنیف خان پتافی کرینگے ۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی سی او شاہد نیاز نے ضلع میں جشنِ آزادی کی تقریبات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جشن آزادی نہایت جوش و خروش اور جذبہء حب الوطنی کے ساتھ منا یا جائے گا۔شیڈول کے مطابق ۶ اگست کو ملی نغمے، کو ئز ، پوسٹر، پینٹنگ مقا بلہ ،ٹیبلوز، فٹ بال میچ، قومی ترانے ، میچ اور مشاعرہ ہو گا۔۷ کو ، مضامین نو یسی کے مقابلے ،۸ کو ، تقریری مقا بلے، ۹ کو ، قو می ترانوں کا مقا بلہ، ۱۰ کو ، سیمینار ٹی ایم اے ہال میں،اور کبڈی میچ، ۱۱ کو قو می ترانوں کا مقا بلہ اور میچ،۱۲ کو ہا کی میچ، سکڈ شو، بیڈ منٹن ، سیمینار اور افتتاح جم، نمائش ارٹ اینڈ کرافٹ صنعت زار میں، ۱۳ کو میچ، بید منٹن، ہاکی تیکوانڈو، ۱۴ اگست کو صبح ۸ بج کر ۵۵ منٹ پر ضلع کونسل میں پر چم کشائی ہو گی اور سہ پہر پانچ بجے نیو اسٹیدیم میں ہا کی اور کبڈی کے میچ ہو نگے۔ واضح رہے کہ ۶ اگست سے ۱۱ اگست تک روزانہ کر کٹ میچ بھی ہو ا کر یں گے۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق سنٹرل لائبریری بہاول پور میں جشن یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ضلعی حکومت اور سنٹرل لائبریری بہاول پور کے اشتراک سے لائبریری میں دس روزہ ’’چلڈرن گالا‘‘ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں سنٹرل لائبریری کی خوبصورت تاریخی عمارت کو دیدہ زیب برقی قمقموں سے منور کیا گیا ہے۔ شام کے پروگرام خصوصی طور پر بچوں اور خواتین کے لئے دلچسپی اور اہمیت کے حامل ہیں جن میں بچوں کے لئے ٹیبلوز، ملی نغمے، ترانے اور کوئز پروگرامز پیش کئے جا رہے ہیں۔ چلڈرن گالا میں گرلز اور بوائز سکولز کو الگ الگ مدعو کیا گیا ہے۔لائبریری میں 12اگست سے 14اگست تک تحریک پاکستان پر کتب، رسائل وجرائد کی تین روزہ نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ مزید براں13اگست کو لائبریری میں ایک سیمینار برموضوع’’2016ء کا ترقی یافتہ پاکستان اور 1947ء کا پاکستان‘‘ منعقد ہو گا۔14اگست کے روز لائبریری میں مذکورہ بالا تقریبات کے علاوہ صبح 9بجے پرچم کشائی اور ملک کی سلامتی اور یک جہتی کے لئے اجتماعی دعا کی جائے گی ۔خان پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ٹی ایم اے خان پور نے جشن آزادی کی تقریبات کے تمام انتظا مات مکمل کرلئے ہیں۔اس سلسلہ میں شہر کے مختلف مقا مات پر مبارکباد کے بینرز آویزاں کردئے گئے ہیں جبکہ 6اگست سے با قاعدہ پرو گراموں کا آغاز کردیا جائے گا۔ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے واسسٹنٹ کمشنر خان پور احمد رضا نے ٹی ایم اے افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں ،مرکزی تقریب 14اگست کی صبح جناح ہال کے سامنے ہوگی جہاں پر اسسٹنٹ کمشنر احمد رضا معززین شہر کے ہمراہ پرچم کشائی کریں گے۔14اگست کی صبح نماز کے بعد استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ،اس سے قبل 12بجتے ہی خصوصی سائرن بجاکر یوم آزادی کا استقبال ہوگا،پرچم کشائی کی تقریب صبح9بجے شروع ہوگی اور 8بجکر58منٹ پر سائرن بجایا جائے گا،تمام ٹریفک رک جائے گی ،سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کے دستے سلامی دیکر مارچ پاسٹ کریں گے،خصوصی بچے جمناسٹک اور کراٹے شو پیش کریں گے۔ریسکیو 1122کی طرف سے ڈیمو پیش کیا جائے گا۔اس تقریب کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انجمن فلاح مریضاں اور ہسپتال کی طرف سے مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی،شہر بھر میں مختلف تقریبات کے ساتھ ساتھ 5بجے شام جناح ہال میں ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوگا جس میں مختلف شعبوں کے نمائندہ افراد کو ایوارڈ دئے جائیں گے،رات کو سرکاری عمارات کا چراغاں ہوگا اور شہر بھر میں قومی پرچم کی جھنڈیا ں لگائی جائیں گی،سرکاری عمارات پر قومی پرچم لہرا دئے گئے ہیں۔اس موقع پر خصوصی ہدایات دیتے ہوئے اے سی احمد رضا نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات نہایت تذک واحتشام کے ساتھ منائیں گے ۔چوک اعظم سے نامہ نگار کے مطابق ضلع لیہ میں جشن آزادی پر وگرامز کے سلسلہ میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام حسن قرات ، نعت خوانی ، تقاریر ، پینٹنگ ، مباحثوں کے پر وگرامز جا ر ی ہیں جس کے دوران گو رنمنٹ ایم سی مڈل سکو ل نمبر2میں مر کز منڈی ٹا ؤن و تحصیل کی سطح پر ڈرائنگ ،حسن قرات ، نعت خوانی کے مقابلے منعقد ہو ئے جن کی صدارت اے ای او مر کز منڈی ٹا ؤن عابد حسین ملک ، سینئر ہیڈ ماسٹر سیدغلام مصطفی شاہ اور محمد یا مین راول بلو چ نے کی جبکہ ججز کے فرائض محمد رمضان ، محمد جمیل ، حافظ محمد اسلم ، شفیق اللہ نور نے سرانجا م دئیے ۔ ڈرائینگ مقابلو ں میں محمد وقاص ایم سی مڈل سکو ل نمبر2نے فسٹ پو زیشن ، حماد رفیق ایم سی مڈل سکو ل نمبر1نے سیکنڈ پو زیشن جبکہ محمد دانش ایم سی پر ائمری سکو ل نے تھر ڈ پو زیشن حاصل کی ۔ اسی طرح حسن قرات میں ایم سی مڈل سکو ل نمبر2کے حافظ غلام غازی علم الدین نے فسٹ ، ایم سی مڈل سکو ل نمبر1کے محمد دانش نے سیکنڈ جبکہ ایم سی پرائمری سکو ل نمبر3کے پیار علی نے تھر ڈ پو زیشن حاصل کی ۔ نعت خوانی میں ایم سی مڈل سکو ل نمبر2کے طا لب علم محمد احسان نے فسٹ ، ایم سی مڈل سکو ل نمبر1کے حما د رفیق نے سیکنڈ جبکہ ایم سی پر ائمری نمبر3کے محمد فریا د احمد نے تھرڈ پو زیشن حاصل کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...