بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری، ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی سے شہری حواس باختہ

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری، ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی سے شہری حواس باختہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، وہاڑی، دائرہ دین پناہ، داجل (سٹاف رپورٹر، نمائندگان) ملتان سمیت میپکو ریجن میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور (بقیہ نمبر18صفحہ11پر )
جاری ہے ‘ گزشتہ روز بھی 19گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ کی گئی ‘ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی کا مسئلہ بھی برقرار رہا جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘خصوصاً بچوں اور مریضوں کی حالت غیر ہو گئی ‘مختلف علاقوں میں عوام نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ۔دریں اثناء ملتان سمیت میپکو ریجن میں جمعۃالمبارک کے موقع پر بھی لوڈشیڈنگ کی گئی ‘ مختلف فیڈرز ساڑھے 12بجے سے ایک بجے تک اور ڈیڑھ بجے سے اڑھائی بجے تک بند رہے جس کے باعث نمازیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا‘ جمعہ کو چونکہ مارکیٹیں بند تھیں ‘ اس لئے بجلی کا استعمال بہت کم رہا ‘اس کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلی ٰ حکام سے لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں تبدیلی لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ اور نمائندہ خصوصی کے مطابق بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری، بجلی کی بند ش کی وجہ سے اکثر مساجد میں وضو کے لیے پا نی نایاب ہوگیا ، جس کی وجہ سے اکثر نما زی جمعہ کی نما زپڑھنے سے قاصر رہے اور اکثر اپنے گھروں سے وضو کرکے آئے ، جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں ساجد علی ، شکیل احمد ، ظفر اقبال ، تنویرا حمد ، احمدعلی ، غلام مرتضیٰ ، شاہدفاروق ودیگر نے حکومت سے فوری طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کامطالبہ کیا ہے۔ دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق دائرہ دین پناہ فیڈرکی علیحدگی کے بعدغیراعلانیہ لوڈشینڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹوں سے زائدکرکے ایکسیئن میپکوکوٹ ادو سردار خان نے شہریوں کی چیخیں نکلوادیں مسلسل20گھنٹوں سے زائدبجلی کی لوڈشیڈنگ سے جہاں کاروبارٹھپ ہوکررہ گئے ۔ طلباوطالبات ذہنی اذیت کاشکارہوگئے ۔رابطہ پرایکسیئن میپکوکوٹ ادوسردارخان نے موقف اختیارکیاکہ رحمت برس رہی ہے اس میں بجلی کی کیاضرورت بنتی ہے جس پرشہریوں نے بھرپوراحتجاج کرتے ہوئے میپکوچیف ملتان سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔داجل سے نامہ نگار کے مطابق داجل میں بجلی کی آنکھ مچولی نے داجل و گردونواح کے باسیوں کا سکون تباہ کر دیا۔ شہریوں نے جمعتہ المبارک کیے موقع پر شہر بھر کی تمام جامع مسجدوں میں واپڈا کی ناقص کار کردگی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اجتماعی طور پر قرار دادیں منظور کیں جن میں بجلی کے اضافی یونٹ محلہ گولیاں اور مسجد محب کا ٹرانسفارمر ایک ماہ سے جل گیا ہے واپڈا کے کان میں جوں تک نہیں رینگی۔ جامع مسجداللہ والی ،مرکزی جامع مسجد جماعت اسلامی ،محمدی جامع مسجد صدر بازار ،جامع مسجد محب والی ،مسجد عید گاہ جماعت اسلامی ،جامع مسجد مفتی محمد مشتاق میں جمعہ کے اجتماع میں متفقہ طور پر منظور کیا گیا کہ اگر واپڈا نے لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق نہ کی جلے ہو ئے ٹرانسفارمر فور ی طور نہ لگائے جلے ہو ئے میٹر عوام کو فری فراہم نہ کئے اور بجلی بل ریڈنگ کے مطابق نہ دیئے تو عوام کو مجبورا سڑکوں پر آنا پڑے گا جن کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام پر ہوگی جماعت اسلامی داجل کے امیر حاجی اللہ ڈتہ جھلو نے وزیر اعظم ۔صدر پاکستان وفاقی وزیر بجلی اور واپڈا کے حکام بالا سے فوری احوال کا مطالبہ کیاہے۔
لوڈشیڈنگ