چوہدری نثار کی علامہ ناصرعباس کی عیادت کیلئے مقامی ہسپتال آمد

چوہدری نثار کی علامہ ناصرعباس کی عیادت کیلئے مقامی ہسپتال آمد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعے کے روز علامہ ناصر عباس کی عیادت کے لئے مقامی ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے علامہ ناصر عباس کی خیریت دریافت کی اور انکی جلد بحالی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ علامہ ناصر عباس سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے ان کے مطالبات کے حل کے لئے پوری کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہو چکا ہے۔ وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کی بیمار پرسی کے ساتھ ساتھ اس لیے بھی آیا ہوں کہ آپ کو آمادہ کر سکوں کی بھوک ہڑتال ختم کرکے باقی ماندہ ایشوز پر بھی ہماری رہنمائی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملی یکجہتی کے حوالے سے علمائے کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...