کراچی : ہلکی سی بارش نے کے الیکٹرک کا پول کھول دیا ،300 سے زائد فیڈربند

کراچی : ہلکی سی بارش نے کے الیکٹرک کا پول کھول دیا ،300 سے زائد فیڈربند

کراچی( صباح نیوز)کراچی کو ایک بار پھر ہلکی بارش بھاری پڑ گئی ہے بارش نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ شہر کا 25 فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا ہے جبکہ بارش کے باعث300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں ۔ بارش سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گئی ہے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ۔ بجلی کی معطلی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،اطلاعات کے مطابق بارش ایم اے جناح، ٹاور، صدر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، شارع فیصل، ایئرپورٹ، اسٹار گیٹ، نارتھ کراچی اور اطراف میں ہوئی۔بوندا باندی ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، صدر، ایم اے جناح روڈ، نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں 140 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے شہریوں کا موسم سے لطف اندروز ہونے کا خواب بکھر گیا

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...