وزیراعلیٰ سندھ کا اپنے ہم شکل کو فون،کراچی آنے کی دعوت دی

وزیراعلیٰ سندھ کا اپنے ہم شکل کو فون،کراچی آنے کی دعوت دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو اپنے ہم شکل عرفان شاہ کو فون کیا اور انہیں کراچی آنے کی دعوت دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے اپنے ہم شکل عرفان شاہ کو فون کیا گیاہے۔ وزیراعلی نے عرفان شاہ کو کراچی آنے اوراپنا ذاتی مہمان بننے کی دعوت بھی دی۔دوسری جانب ہم شکل عرفان علی شاہ نے نجی ٹی وی سے کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سے ملنے سندھ ضرور جاں گا جب کہ فون پر وزیر اعلی نے میری عمر اور کاروبار سے متعلق دریافت کیا اور کہا کہ انہیں اپنا ہم شکل دیکھنے کا بے تابی سے انتظار ہے اس لئے انہوں نے مجھے اپنے ہاں مہمان بننے کی دعوت دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...