بوریوالہ: تاجر کے گھر لوٹ مار کرتے 5ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے

بوریوالہ: تاجر کے گھر لوٹ مار کرتے 5ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے

بورے والا،وہاڑی(تحصیل رپورٹر، بیورو رپورٹ) نیو ماڈل ٹاون میں پولیس مقابلہ میں پانچ ڈاکو ہلاک ڈاکو فرانس پلٹ تاجر کے گھر لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس کو اطلاع مل گئی ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اس پر سیدھی فائرنگ کردی پولیس نے پوزیشنیں سنبھال کر جوابی فائرنگ کی تو ڈاکوہلاک ہوگئے واقعات کے مطابق نیوماڈل ٹاؤن میں رہائش پذیر مرزاجاوید جوکہ فرانس میں عرصہ دراز سے مقیم ہے اور تجارت کرتا ہے اب وہ اپنی بیوی بچوں کے پاس آیا ہواتھا کہ گزشتہ روز دوپہر کے وقت ان کے دروازے پر پانچ نامعلوم ڈاکوجوکہ کار نمبری اسلام آباد295 HFپر سوار تھے انہوں نے دروازے پر دستک دی تو اندر سے بچے نے پوچھا آپ کون ہوتوڈاکوؤں نے کہا بیٹا آپ کا بجلی کا بل آیا ہوا ہے یہ لے لو جس پر بچے نے جونہی بچے نے دروازہ کھولاتو پانچوں مسلح ڈاکو اندر داخل ہوگئے انہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر ایک کمرے میں بندکردیا گھر کا مالک اس وقت باتھ روم میں تھا اس نے جب موقع محل دیکھا تو باتھ روم کے اندر سے اپنے دوست صدربار محمدجاوید شاہین کو ڈاکوؤں کی گھر میں موجودگی اور لوٹ مار بارے بتایا جس نے فوری طورپر 15ایس ایچ او سٹی کو کال کی مگر وہاں سے کوئی جواب نہ ملا تو انہوں نے اگلے ہی لمحے ڈی ایس پی بورے والا اور ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن کو کال کردی جو بغیر وقت ضائع کئے فوری طور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ڈاکوؤں نے اندر سے جب باہر ماڈل ٹاؤن پولیس کے ایس ایچ او ملک طاہر عزیز کو نفری کے ہمراہ دیکھا توگیٹ پر کھڑے 2ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی موقع پر موجود صدر بار جاوید شاہین اور پولیس ملازمین نے زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں پولیس کے ایس ایچ او ملک طاہر عزیز اورکانسٹیبل صفی اللہ کھوکھر نے پوزیشن سنبھال کر جوابی فائرنگ کی تو دونوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اندر موجود ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر پولیس پر فائرنگ جاری رکھی ڈی پی او وہاڑی چوہدری محمد سلیم اور ڈی ایس پی بورے والا مہرذوالفقارعلی سندرانہ،ایس ایچ او سٹی شوکت علی مان اور پولیس کی مزید نفری ایلیٹ فورس کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئے انہوں نے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا ڈال لیا اور قریبی مکانوں پر پوزیشنیں سنبھال لیں پولیس نے مائیکروفون پراندر موجود ڈاکوؤں کو ہتھیار پھینک کر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان کیا مگر ڈاکو ؤں نے پولیس پر فائرنگ جاری رکھی ایلیٹ فورس اور پولیس کے جوانوں نے جوابی فائرنگ کی تو دیگر 2ڈاکوہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جو ہسپتال جاتے ہوئے ہلاک ہوگیا پولیس مقابلہ کی خبر شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاداحمد ارائیں،چیئرمین اوورسیزشہزاداحمدڈوگر ودیگر سینکڑوں لوگ موقع پر پہنچ گئے انہوں نے ڈی پی او وہاڑی کو ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب اپریشن کرنے اور یرغمال اہل خانہ کو باحفاظت بازیاب کرانے پر پنجاب پولیس کی تعریف کی وہاں پر لوگوں نے پنجاب پولیس زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے پولیس مقابلے میں مرنے والے ڈاکوؤں کی شناخت ضیافت ولد شیر محمد سکنہ سرگودھا،ساجد چدھڑ،سکنہ چک نمبر 1 کمالیہ، نعیم سکنہ سالم سرگودھا، عمران چنیوٹ، راجہ خاور ڈھاک سرگودھا کے نام سے ہوئی ہے جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان ڈاکوؤں کا تعلق بین الاصوبائی گروہ سے ہے جو بینک ڈکیتیوں سمیت دیگر درجنوں بڑی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے پولیس نے ڈاکوؤں کی نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی پہنچادیں ہیں۔

پولیس مقابلہ

مزید : راولپنڈی صفحہ اول


loading...