ایران : جنوبی قصبے میں گیس پائپ لائن میں دھماکا، 1شخص جاں بحق ، 3زخمی

ایران : جنوبی قصبے میں گیس پائپ لائن میں دھماکا، 1شخص جاں بحق ، 3زخمی
ایران : جنوبی قصبے میں گیس پائپ لائن میں دھماکا، 1شخص جاں بحق ، 3زخمی

  


تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے جنوبی قصبے میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جنوبی قصبے بندر گناوی میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا جس کے بعد قریبی گاﺅں خالی کرا لیے گئے ہیں ۔ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا تخریب کاری کی کارروائی نہیں ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...