فتح اللہ گولن سے وابستگی کے الزام پر جرمن خاتون کو گرفتار کر لیا گیا

فتح اللہ گولن سے وابستگی کے الزام پر جرمن خاتون کو گرفتار کر لیا گیا
فتح اللہ گولن سے وابستگی کے الزام پر جرمن خاتون کو گرفتار کر لیا گیا

  


انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) گولن تحریک کے بانی فتح اللہ گولن سے وابستگی کے الزام پر ترکی میں ایک جرمن خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد واقع میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے اور فتح اللہ گولن سے وابستگی کے الزام میں ایک جرمنی شہری کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

جرمن وزارت خارجہ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک حکومت نے ایک جرمن خاتون کو گھر سے فتح اللہ گولن کی کتابیں ملنے پر گرفتار کیا ہے۔ حکومت نے جرمن خاتون پر فتح اللہ گولن سے روابط کا الزام عائد کیا ہے۔ خاتون سے رابطہ کرنے کے لیے جرمن سفارتخانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم اب تک خاتون سے رابطہ نہیں کیا جاسکا۔

ایک جرمن عدالت کی جانب سے ترک صدر اور ترک سیاستدانوں کی براہ راست تقریروں پر پابندی کے فیصلے کے بعد ترکی اور جرمنی کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔

جرمن حکومت نے ترکی میں جاری کریک ڈاون میں ساٹھ ہزار افراد کی گرفتاریوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...