سانحہ ماڈل ٹاﺅن : عوامی تحریک کی ’تحریک قصاص و احتساب “ریلی کا آغاز آج ہو گا، پی ٹی آئی بھی شرکت کریگی

سانحہ ماڈل ٹاﺅن : عوامی تحریک کی ’تحریک قصاص و احتساب “ریلی کا آغاز آج ہو ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن : عوامی تحریک کی ’تحریک قصاص و احتساب “ریلی کا آغاز آج ہو گا، پی ٹی آئی بھی شرکت کریگی

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا باقاعدہ آغاز کر دیا اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکے ذمہ داران کو سزائیں دلوانے کیلئے آج سے ملک کے سات شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی لاہور کی قیادت کو عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت کی ہدایت کر دی ہے۔

24نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے آج سے” تحریک قصاص و احتساب “کے نام پر حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کر دیا ہے جس دوران عوامی تحریک کی مقامی قیادت اور کارکن لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے سات بڑے شہروں میں احتجاج ریکارڈ کرائے گی ۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل اتوار کو کرپشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا کارواں بھی پشاور سے نکلے گا۔عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کے احتجاج کو دیگر جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے ۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے بھی عوامی تحریک کے دھرنے او ر احتجاج سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور کئی علاقوں میں کنٹینر اور خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں ۔مال روڈ اور ملحقہ پولیس سٹیشنوں نے کنٹینر اکھٹے کر لیے ہیں جو طاہر القادری کی احتجاجی ریلی کے راستوں میں لگائے جائیں گے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...