قندیل کے بھائی وسیم نے قتل میں معاونت پر بیرون ملک نوکری دلوانے کا دعدہ کیا تھا : ملزم حق نواز کا انکشاف

قندیل کے بھائی وسیم نے قتل میں معاونت پر بیرون ملک نوکری دلوانے کا دعدہ کیا ...
قندیل کے بھائی وسیم نے قتل میں معاونت پر بیرون ملک نوکری دلوانے کا دعدہ کیا تھا : ملزم حق نواز کا انکشاف

  


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم اور مقتولہ کے کزن حق نواز نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم حق نواز نے کہا ہے کہ وسیم نے قتل میں معاونت کرنے پر بیرون ملک نوکری دلوانے کا وعدہ کیا تھا ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حق نواز نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ قندیل بلوچ کے بھائی اور مرکزی ملزم وسیم نے قتل کی ذمہ داری خود لینے کا دعدہ کیا تھا اور اسے معاونت کرنے کا کہا تھا ۔ اس نے مزید بتایا کہ وسیم نے یہ بھی کہا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل میں سزائے موت نہیں ہوتی ۔

مزید : ملتان /اہم خبریں


loading...