عراق:داعش نے 3ہزار شہری اغوا کرلئے،درجنوں ہلاک،6کو زندہ جلا دیا گیا

عراق:داعش نے 3ہزار شہری اغوا کرلئے،درجنوں ہلاک،6کو زندہ جلا دیا گیا
عراق:داعش نے 3ہزار شہری اغوا کرلئے،درجنوں ہلاک،6کو زندہ جلا دیا گیا

  


بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک )بم دھماکے ،فائرنگ،بمباری ،جھڑپیں اور کشیدگی شاید عراقی عوام کا مقدر بن چکی ہے۔اور ان مصائب سے بھاگنا بھی آسان نہیں کیونکہ شدت پسند تنظیم جان بچانے والےعام شہریوں کو بھی بخشنے کو تیار نہیں۔شہریوں کے ساتھ پیش آئے تازہ ترین واقعہ میں بتایاگیا ہے کہ عراق میں داعش نے 3 ہزار عام شہریوں کو اغوا کرلیاہے،جن میں سے درجنوں کو ہلاک جب کہ 6کوزندہ جلادیا گیاہے۔اقوام متحدہ کے زیرانتظام پناہ گزینوں کے کمیشن کے مطابق یہ تمام افراد الحویجہ کے علاقے سے کرکوک شہر کی جانب فرار ہو رہے تھے۔

العربیہ نے برطانوی خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے داعش نے چار اگست کو کرکوک صوبے کے علاقے الحویجہ میں مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے تقریبا 3000 شہریوں کو قیدی بنا یاجن میں سے 12 کو قتل کر دیاگیا۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی عراقی رصد گاہ نے شہریوں کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شدت پسند تنظیم کے 120جنگجوو¿ں نے ہزاروں شہریوں کو قیدی بنا لیا اور اب وہ ان افراد کو عراقی فورسز کے سامنے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ رصدگاہ کے مطابق قیدی بنائے گئے شہریوں میں سے درجنوں کو قتل کیا گیا جب کہ ان میں سے 6کوزندہ جلا دیا گیا۔

مزید : عرب دنیا


loading...